ویوو کی جانب سے جون کے مہینے میں Y53 پر سپر ڈسکاؤنٹ آفر کا اجراء

1,529

ویوو(vivo) پاکستان کی جانب سے اپنے سب سے کم قیمت سمارٹ فون Y53 پر اب جون کے مہینے میں خصوصی ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جارہا ہے۔ پاکستان بھر میں صارفین یکم جو ن سے 30 جون تک Y53 صرف 13,999 روپے میں حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ قابل ذکر بات ہے کہ ویوو پہلے ہی گذشہ ماہ”رمضان آفر ” کے سلسلہ میں چند سمارٹ فونز جس میں V7, Y71, Y55s اور Y53 شامل ہیں انکی قیمتیں کم کرچکا ہے۔ تاہم اب عید کے حوالے سے Y53 کو ایک مزید بہترین قیمت پر پیش کیا گیا ہے۔

Y53 ایک نظر میں:

ویوو کی جانب سے گذشتہ برس Y53  ایسے صارفین کے لیے متعارف کروایا  گیا جو کم قیمت میں بہترین سمارٹ فون کا تجربہ چاہتے ہیں۔

اس فون میں 5 انچ کی آئی پی ایس سکرین کا استعمال کیا گیا ہے اور اسکا جاذب نظر یونی باڈی ڈیزائن اسے دیگر کم قیمت فونز سے ممتاز کرتا ہے۔ فون کے کناروں کی گولائی اور کم موٹائی اسے آسانی سے پکڑنے میں مدد دیتی ہے۔

ویوو کے Y53 سمارٹ فون میں 2 گیگا بائیٹ ریم اور کوالکام کے 64 بٹ سنیپ ڈریگن پراسیسر کا استعمال کیا گیا ہے۔ فون کی روم 16 گیگا بائیٹ ہے جب کہ اس میں 256 گیگا بائیٹ تک کا میموری کارڈ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Y53 میں پشت کی جانب نصب 8 میگا پکزل کیمرہ ، ایل ای ڈی لائیٹ اور ٹچ فوکس سے مزین ہے۔ یہ کیمرہ الٹرا ایچ ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے 32 میگا پکزل تک کی تصاویر اتارنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

اسی طرح سامنے کی جانب 5 میگا پکزل سیلفی کیمرہ کا استعمال کیا گیا ہےجس کی سکرین فلیش آپ کو کم روشنی میں بھی بہترین سیلفی فراہم کرتی ہے۔

Y53 ایک ایسا کم قیمت سمارٹ فون ہے جس میں ٹرپل کارڈ سلوٹ، یعنی ایک وقت میں دو فور جی ایل ٹی ای سم کارڈ ز اور ساتھ ہی ساتھ میموری کارڈ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

قیمت ، دستیابی اور وارنٹی:

ویوو Y53 نئی ڈسکاؤنٹ قیمت کے ساتھ 13,999 روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ ویوو پاکستان کی جانب سے اس سمارٹ فون کے ساتھ 1 سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ اسکے علاوہ ویوو اپنے 7 کسٹمر سروسز سنٹرز کے ذریعے صارفین کو کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں 15 دن کی مفت تبدیلی کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔