دنیا کا پہلا 32 میگا پکزل ڈول پاپ اپ سیلفی کیمرہ والا V17 پروسمارٹ فون، پاکستان میں متعارف

فون میں بہترین 48 میگا پکزل کا کواڈ کیمرہ سسٹم نصب ہے، جبکہ 8 گیگا بائیٹ ریم اسے گیمنگ کے لیے موزوں ترین فون بناتی ہے

1,326

لاہور 10 اکتوبر 2019: ویوو نے آج لاہور میں اپنے نئے سمارٹ فون وی 17 پرو کی رونمائی کی جس کی تقریب میں ویوو کے پہلے پاکستانی برانڈ ایمبیسڈر فہد مصطفی سمیت دیگرفنکاروں، فیشن سے وابستہ افراد، ٹیکنالوجی کے شوقین اور ویوو کے بزنس پارٹنرز نے شرکت کی۔

ویوو وی 17 پرو انڈسٹری کا پہلا فون ہے جس میں 32 میگاپکزل ڈول پاپ اپ سیلفی کیمرہ لگایا گیا ہے، اسکے ساتھ ہی ساتھ اس میں سپر ایمولڈ فل ویوو ڈسپلے اور پشت پر 48 میگا پکزل کواڈ کیمرہ نصب ہے، جس میں موجود 4 کیمرہ ہر طرح کے حالات میں بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ "ہمارا نیا سمارٹ فون ویوو وی 17 پرو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ویوو نے ہمیشہ صارفین کے لیے جدت اور بہترین کوالٹی پر زور دیا ہے۔ وی سیریز کا یہ نیا فون پاپ اپ کیمرہ کے رجحان کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایک کی بجائے دو سیلفی کیمرے مہیا کرتا ہے۔ اپنے بہترین ڈیزائن اور اعلی پرفارمنس کی بدولت وی 17پرو، نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ویوو کو مزید کامیابی دے گا۔ ”

ویوو کا یہ نیا فون دو رنگوں کرسٹل بلیک اور کرسٹل سکائی میں پیش کیا جارہا ہے اور فون کو آگے اور پیچھے دونوں جانب سکریچ سے محفوظ شیشے سے بنایا گیا ہے۔ فون میں بہترین کیمروں کے ساتھ ساتھ ویوو کا جدید ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر بھی نصب ہے۔ جبکہ اس کا تیز رفتار پراسیسر اور 8 گیگا بائیٹ کی بڑی ریم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ گیمز کے شوقین افراد کو بہترین پرفارنس فراہم کی جائے۔ فون میں جدید ٹائپ سی یو ایس بی کے ساتھ 4100 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری اور تیز رفتار چارجنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

قیمت اور دستیابی

ویوو کا یہ نیا سمارٹ فون ابھی پری آرڈر پر دستیاب ہے جبکہ 12 اکتوبر سے مارکیٹ میں اسکی فروخت شروع کی جائے گی۔ فون کی قیمت 66,999  روپے رکھی گئی ہے اور یہ فون ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ فراہم کیا جارہا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیا وی 17 پرو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور زونگ کے صارفین کو فون کے ساتھ مفت موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

صارفین یہ نیا فون پاکستان بھر میں اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے خرید سکتے ہیں، یا پھر ویوو کے daraz پر آفیشل فلیگ شپ سٹور سے بھی اسکی خریداری کی جاسکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept