ویوو نے اپنی نئی برانڈ شناخت متعارف کروادی

نیا لوگو ،رنگ اور جدت سے بھرپور فانٹس

6,244

لاہور، 7 فروری 2019: ویوو کی جانب سے آج اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی اپنی جدت کی روایت اور عالمی سطح پر صارفین سے بہتر ہم آہنگی کے لیے اپنی Visual Brand Identity میں تبدیلی کر رہی ہے۔ جس کے تحت کمپنی نے اپنے نئے لوگو، کارپوریٹ رنگ اور فانٹس کا اجراء کیا ہے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ویوو کے سینئر وائس پریزیڈنٹ سپارک نی کا کہنا تھا کہ”ویوو نے ٹیکنالوجی اور لائف سٹائل کی دنیا میں بہت جلد ایک پیروکار سے رہنما کا سفر طے کیا ہے، اپنے برانڈ کی شناخت میں تبدیلی کے ساتھ ہم اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ عالمی سطح پر یہ برانڈ اپنی نت نئی ایجادات  کے ساتھ نوجوانوں میں زیادہ مقبولیت حاصل کرے گا۔”

یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ ویوو کا نیا لوگو مشہور زمانہ ڈیزائنر Bo Linnemann نےتخلیق کیا ہے جس میں سیدھے خط اور خمدار زاویے ویوو کی جدت کی روش کو عیاں کرتے ہیں۔

لوگو کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اپنے شناختی رنگ کو بھی تبدیل کیا ہے اور اسے اب گہرا نیلا بنا دیا گیا ہے۔ ویوو کی جانب سے کرائی گئی ایک تحقیق کے مطابق یہ نیا رنگ دیکھنے میں زیادہ پرسکون ہے اور ہر قسم کی سکرین یا پرنٹ  پر موزوں رہتا ہے۔

ویوو کے نئے فانٹس جس میں انگریزی اور چینی دونوں زبانیں شامل کی گئی ہیں، Bo Linnemann اور ایوارڈ یافتہ چینی خطاط Qiu Yin نے تخلیق کیے ہیں۔  ویوو کی یہ نئی شناخت اب تمام Visual Identity سسٹمز اور مواصلات میں استعمال کی جائے گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept