VLC نے ہواوے کے اسمارٹ فونز کو بلیک لسٹ کردیا

3,935

چینی کمپنی ہواوے کے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ لیکن ہواوے کے یہی اسمارٹ فون ڈیویلپرز کے لیے بڑے دردِ سری کا باعث ہیں کیونکہ ہواوے کے سافٹ ویئر میں کئی مسائل ہیں۔ اس ہفتے ان مسائل سے تنگ آکر VLC میڈیا پلیئر نے اس ہفتے ہواوے کی تمام ڈیوائسز کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

VLC پلیئر سب سے زیادہ استعمال اور پسند کیے جانے والے میڈیا پلیئرز میں سے ایک ہے اور حالیہ سالوں میں اس کے استعمال میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ لیکن یہ پلیئر ہواوے کی ڈیوائسز پر صحیح سے کام نہیں کرپاتا۔

اب ویڈیو لین (وی ایل سی) نے ہواوے کے اسمارٹ فونز کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ہواوے استعمال کرنے والے صارفین Google Play اسٹور سے VLC ڈاؤن لوڈ اور انسٹال نہیں کرسکیں گے۔

وی ایل سی کے مطابق ہواوے کا سافٹ ویئر جس طرح ہواوے کی اپنی ایپلی کیشنز کے علاوہ دوسری ایپلی کیشنز کے ساتھ سلوک کرتا ہے، وہ ناقابل قبول ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہواوے کا سافٹ ویئر بیک گراؤنڈ ایپلی کیشنز کو چلنے نہیں دیتا جس کی وجہ سے وی ایل سی صحیح سے کام نہیں کرپاتا۔

vlc-blacklist-huawei

یاد رہے کہ یہ پابندی صرف گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے پر ہے۔ صارفین اب بھی مختلف APK فائلیں فراہم کرنے والی ویب سائٹس سے وی ایل سی کی APK فائلیں ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے ہواوے فون میں نصب کرسکتے ہیں۔