وی پی این استعمال کرنے والے ہوشیار، آپ کا ڈیٹا لیک ہوسکتا ہے

کئی وی پی این صارفین کے مقام کی معلومات بھی افشاء کررہے ہیں

4,827

ڈیٹا پرائیوسی کے حوالے سے خدشات کی وجہ سے بہت سی کمپنیاں اور افراد وی پی این VPN استعمال کرتے ہیں۔ ان نیٹ ورکس پر ایک بڑی رقم خرچ کرنے کے باوجود ایک حالیہ رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ یہ وی پی این صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

Best VPN کی حال ہی میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ 74 معروف ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورکس کے تجزیہ سے پتا چلا کہ ان میں سے 16 نیٹ ورک صارفین کے آئی پی، ڈی این ایس یا پراکسی کے استعمال کو لیک کررہے ہیں۔ اگرکسی صارف کا آئی پی یا ڈی این ایس سرور سے متعلق معلومات افشاء ہورہی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے اصل مقام کی معلومات بھی افشاء ہورہی ہیں۔ اس طرح وی پی این کے استعمال کا مقصد ہی فوت ہوجاتا ہے۔

رپورٹ میں جن ڈیٹا لیک کرنے والے جن نیٹ ورکس کا ذکر کیا گیا ہے، وہ حسب ذیل ہیں:

  1. Hoxx VPN (free & paid version)
  2. Hola (free version)
  3. VPN Area (paid version)
  4. VPN.ht (paid version)
  5. SecureVPN (paid version)
  6. DotVPN (free version)
  7. Speedify (free version)
  8. Betternet (free version)
  9. Ivacy (free version)
  10. Touch VPN (paid version)
  11. Zenmate (free version)
  12. Ace VPN (paid version)
  13. AzireVPN (paid version)
  14. BTGuard (paid version)
  15. Ra4w VPN (paid version)
  16. VPN Gate (free version)

جبکہ اسی رپورٹ میں جن 5 بہترین نیٹ ورکس کا ذکر کیا گیا ہے، وہ یہ ہیں:

  1. ExpressVPN
  2. NordVPN
  3. Perfect Privacy
  4. CyberGhost
  5. Trust.Zone