واٹس ایپ کا نیا فیچر، جس کا ہوگا سب کو انتظار

3,807

واٹس ایپ کے فیچرز کی فہرست بہت طویل ہے لیکن فیس بک کا یہ ادارہ ہمیشہ مزید خصوصیات شامل کرتا رہتا ہے۔ اس مرتبہ واٹس ایپ نے پیش کی ہے خودکار طور پر اُن میڈیا فائلوں کی چھپانے کی صلاحیت، جو فون کی گیلری میں ظاہر ہوتی ہیں۔

یہ نیا فیچر پہلی بار ورژن 2.18.194 میں نظر آیا تھا لیکن لگتا ہے کہ یہ تازہ ترین پلے اسٹور بیٹا (ورژن 2.18.199) میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

کرنا صرف اتنا ہے کہ فرد یا گروپ چیٹ پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو ضرورت ہوگی شخص یا گروپ چیٹ کے نام پر ٹیپ کرنے کی کہ جو چیٹ ونڈو میں سب سے اوپر آتا ہے (آپ تین ڈاٹ والے مینو سے view contact کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں)۔ یہاں آپ کو media visibility آپشن نظر آ رہا ہوگا، اگر نظر نہ آئے تو اپنی ایپ کو اپڈیٹ کرلیں۔

Media visibility آپشن میں ایپ آپ سے پوچھے گی کہ کیا آپ چیٹ کے ڈاؤنلوڈ کردہ میڈیا کو فون گیلری میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا اطلاق صرف نئے شیئر کردہ میڈیا پر ہوگا پہلے سے شیئر کی گئی وڈیو اور تصاویر پر نہیں۔ اس کے لیے آپ کو پرانی تصاویر اور کلپس کو گیلری میں سے خود صاف کرنا ہوگا۔

یہ نیا فیچر بالخصوص کسی بھی گروپ میں شیئر کردہ فضول فائلوں سے چھٹکارا دلانے کے لیے ہے۔ خاص طور پر آپ کے فون میں اگر اسٹوریج کم ہے تو واٹس ایپ گروپوں میں بھیجا گیا وڈیو اور تصویری مواد بڑی مشکل کھڑی کر دیتا ہے۔ لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ نیا آپشن اسٹوریج کو کس طرح متاثر کرے گا۔ کیا میڈیا فائلیں کیشے کا حصہ بن رہی ہیں لیکن گیلری میں محفوظ نہيں ہو رہیں یا واٹس ایپ اس عمل میں اسٹوریج بچا رہا ہے۔ دیکھتے ہیں واٹس ایپ اس بارے میں آگے کیا بتاتا ہے۔

ویسے ان سے بہتر آپشن پہلے سے ہی واٹس ایپ میں موجود ہے۔ آپ سیٹنگز میں جائیں اور یہاں data and storage usage میں داخل ہوں جہاں media auto-download آپ کے لیے فائلوں کی خودکار ڈاؤنلوڈنگ کو disable کرنا ممکن بنائے گا۔