واٹس ایپ کی سپورٹ ختم، 31 دسمبر تاریخ مقرر

2,639

کمپنی کے بیان کے مطابق توقع ہے کہ "واٹس ایپ” 31 دسمبر سے کچھ موبائل ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپ جدید ٹیکنالوجیز پر مبنی ہے جو بعض قدیم موبائل ڈیوائسز سے ہم آہنگ نہیں لہذا کچھ پرانی ڈیوائسز پر اس کا بند ہونا طے ہے۔

ماہانہ ایک ارب سے زائد لوگوں کے زیرِ استعمال ایپ "واٹس ایپ” 31 دسمبر سے بلیک بیری او ایس، بلیک بیری 10، نوکیا سیمبیئن S60 اور ونڈوز فون 8.0 پر کام کرنا چھوڑ دے گا۔

جہاں تک نوکیا S40 کی بات ہے تو اس کے صارفین 2018 کے اواخر تک واٹس ایپ کو استعمال کر سکیں گے جبکہ اینڈرائیڈ 2.3.7 کی سپورٹ ختم کرنے کے لیے یکم فروری 2020 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے تاہم کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ ان ڈیوائسز پر بھی ایپ کے بعض فیچرز کبھی بھی بند ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں کمپنی نے مذکورہ بالا ڈیوائسز کی سپورٹ 2016 کے اواخر میں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں یہ تاریخ بڑھا دی گئی تھی۔