واٹس ایپ میں خصوصی جواب کا نیا فیچر متعارف

2,476

معروف میسجنگ ایپ "واٹس ایپ” نے ایک نیا میسجنگ آپشن متعارف کرایا ہے جسے Reply Privately کا نام دیا گیا ہے۔

یہ فیچر گروپس کے لیے مخصوص ہے، اس کی مدد سے آپ پرائیویٹ طور پر چیٹ پیغامات کا جواب دے سکیں گے اور گروپ میں کسی اور کو اس کی خبر نہیں ہوگی۔

بظاہر یہ ایک بالکل ہی نئے فیچر کے مقابلے میں ایک شارٹ کٹ لگتا ہے تاہم یہ پھر بھی کارآمد ہے، خاص طور پر گروپ چیٹس میں جہاں آپ سب ممبران کو نہیں جانتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی جواب کا یہ فیچر ابھی تجرباتی مراحل میں ہے اور اسے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ کچھ دیگر رپورٹس کے مطابق یہ فیچر تجرباتی ورژن میں دستیاب کر دیا گیا ہے۔

اس فیچر تک رسائی آسان بنائی گئی ہے، صارف کو بس جواب کے بٹن پر ذرا زیادہ وقت تک دباؤ ڈالنا ہوگا جس کے بعد "Reply privately” کا آپشن دیگر آپشنز کے ساتھ نمودار ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ اس فیچر کے استعمال کے لیے آپ کو چیٹ چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔