واٹس ایپ میں نیا فیچر، گروپ چیٹ میں پرائیوٹ پیغام

11,867

واٹس ایپ برتری برقرار رکھنے کے لیےاپنی ایپلی کیشن میں نت نئے فیچرز شامل کرتا رہتا ہے۔ اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر شامل ہونے جارہا ہے۔

یہ نیا فیچر Private Reply ہے جس کے ذریعے آپ گروپ میں کسی بھی شخص کے پیغام کا جواب اس طرح ارسال کرسکتے ہیں کہ آپ کا جواب صرف پیغام بھیجنے والے کو ہی نظر آئے گا۔ گروپ کے باقی ممبر اس پیغام کو نہیں دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ سے اس فیچر کی فرمائش گزشتہ کافی عرصے سے کی جارہی تھی۔

فی الوقت یہ فیچر واٹس ایپ برائے اینڈروئیڈ کی بی ٹا ایپلی کیشن میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لہٰذا اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے سب سے پہلے تو واٹس ایپ کا تازہ ترین بی ٹا ورژن ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرلیں۔

اس فیچر کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ گروپ میں جس میسج کا جواب آپ صرف میسج بھیجنے والے شخص کو ارسال کرنا چاہتے ہیں، اس میسج کو ٹیپ کرکے سلیکٹ کریں اور اوپر بنے تین نقطوں (جن سے مینیو کھل جاتا ہے) میں سے Reply Privately کا انتخاب کریں۔

whatsapp-private-reply

یہ فیچر ایسے گروپس کے لیے بہترین ہے جن میں پیغام بھیجنے کا اختیار صرف گروپ ایڈمن کو ہوتا ہے۔

یہ فیچر ابھی صرف واٹس ایپ کی اینڈروئیڈ بی ٹا ایپلی کیشن میں موجود ہے۔ یہ بات نامعلوم ہے کہ آیا واٹس ایپ برائے iOS میں بھی ایسا کوئی فیچر شامل کیا جائے گا یا نہیں۔