ونڈوز 10 کے اگلے اپڈیٹ کا پری ویو جاری

1,349

مائیکروسافٹ آج پرسنل کمپیوٹرز کے لیے نئی بہتریوں کے پری ویو لایا ہے جس کے مطابق ویب براؤزر ایج، اسکائپ، ڈائیگنوسٹک ڈیٹا ویور، وڈیو، ٹائپنگ، فون، سکیورٹی، ٹاسک مینیجر اور مکسڈ ریئلٹی سمیت مختلف بہتریاں لائی جا رہی ہیں۔ یہ RS5 برانچ کی جانب سے بنائی جا رہی ہے یعنی رواں سال ونڈوز 10 کے اپڈیٹ کے لیے پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔

ونڈوز 10 وقتاً فوقتاً اپڈیٹس پاتا رہتا ہے اور اب تک اسے پانچ بڑے اپڈیٹس مل چکے ہیں: نومبر اپڈیٹ، اینیورسری اپڈیٹ، کری ایٹرز اپڈیٹ، فال کری ایٹرز اپڈیٹ اور اپریل 2018ء اپڈیٹ۔

اس پری ویو میں ایج براؤزر کا لوگو مختلف ہے تاکہ باضابطہ ریلیز کیے گئے ورژنز اور پری ویو بلڈز سے فرق سمجھ آئے۔ ایج میں ایکٹو ٹیب، نیوی گیشن میں آسانی کے لیے سیٹنگز، ٹول بار میں نظر آنے والے آئیکونز کو کسٹمائز کرنے کی صلاحیت اور میڈیا کے خودکار طور چلنے کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی ایک آپشن موجود ہے۔

ونڈوز 10 کے لیے اسکائپ کو بھی نئے کالنگ فیچرز، اسنیپ شاٹس، آسان اسکرین شیئرنگ، کانٹیکٹس کے لیے نئے لے آؤٹ، کسٹمائزیبل تھیمز اور میڈیا گیلری میں بہتریوں کے ساتھ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ مائیکروسافٹ اپنے اسٹور سے بھی اسکائپ کے مسلسل اپڈیٹس کا عہد کرتا ہے۔

یہ پری ویو ظاہر کرتا ہے کہ ونڈوز 10 کس طرح آپ کو مؤثر انداز میں ٹائپنگ کرنے میں مدد دے گی (Settings => Devices => Typing => View typing insights)۔ سافٹویئر کی بورڈ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی مدد سے آپ کی ہجے کی اغلاط کو درست کرنے میں زیادہ مدد کرے گا یعنی آپ کے اگلے لفظ کی پیش بینی اور ٹائپنگ کے دوران الفاظ تجویز کرنے کے لیے۔

اب تک ونڈوز 10 میں فونٹ انسٹال کرنے کے لیے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات ضروری تھے۔ ونڈوز 10 اپریل اپڈیٹ مائیکروسافٹ اسٹور میں فونٹس لے آیا جس کو انسٹال کرنے کے لیے انتظامی اختیارات کی ضرورت نہیں۔ مائیکروسافٹ نے اب اسے مزید پھیلا دیا ہے جیسا کہ "install for all users” (جسے انتظامی اختیارات کی اب بھی ضرورت ہے) اور "install” (یعنی کوئی بھی صارف اپنی مرضی کا فونٹ انسٹال کر سکتا ہے)۔

اس کے علاوہ بھی کئی بہتریاں ہیں جو مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کے اگلے اپڈیٹ میں آئیں گی۔ دیکھتے ہیں یہ اپڈیٹ کب تک جاری ہوتا ہے؟