شیاؤمی ‘می 8’ کی رونمائی 31 مئی کو

4,649

شیاؤمی اپنے نئے فلیگ شپ فون کی رونمائی 31 مئی کو کرے گا، جسے ‘می 8‘ کہا جا رہا ہے کیونکہ یہ برانڈ کی آٹھویں سالگرہ پر جاری کیا جا رہا ہے۔

جیسا کہ ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ می 8 میں سب سے بڑی خصوصیت ایسی ہے جو کسی کو نظر نہيں آتی، یعنی کہ ڈسپلے کے اندر فنگرپرنٹ سینسر۔ اس کے علاوہ 3ڈی فیشل ریکگنیشن، 4 ہزار ملی ایمپیئر کی بیٹری جو کوئیک چارج کی صلاحیت بھی رکھتی ہے، اسنیپ ڈریگن 845 کا چپ سیٹ، 8 جی بی ریم اور فل اسکرین 6 انچ ڈسپلے۔

ویوو وہ پہلی کمپنی ہے جو مارکیٹ میں ڈسپلے کے اندر فنگر پرنٹ سینسر لائی تھی، لیکن شیاؤمی بھی اب اس میدان میں آ چکا ہے۔ شیاؤمی کا آخری فلیگ شپ، می 6، اجراء کے وقت 360 ڈالرز کا تھا اس لیے امید ہے کہ قیمت کے لحاظ یہ نیا فون بھی اتنے کا ہی ہوگا۔ دیکھتے ہیں!