شیاؤمی می 8 میں فنگر پرنٹ سینسر ڈسپلے کے اندر ہوگا

3,650

شیاؤمی کے اگلے فلیگ شپ اسمارٹ فون کی خبریں ابھی سے سننے کو مل رہی ہیں اور ایک وڈیو سامنے آنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ آئندہ ڈیوائس میں فنگرپرنٹ سینسر ڈسپلے کے اندر ہوگا۔

می 8 پچھلے سال کے می 6 کا جانشیں ہوگا، اب یہ تو نہیں پتہ کہ درمیان میں می 7 کہاں گیا؟ لیکن کہا جا رہا ہے کہ نیا فون می 8 کے نام سے ہی لانچ ہوگا۔ جس میں 3ڈی فیشل ریکگنیشن ان لاکنگ، اسنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 8 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج اور 4 ہزار ملی ایمپیئر کی بیٹری مع وائرلیس چارجنگ کی سہولیات شامل ہوں گی۔

ڈسپلے کے اندر فنگر پرنٹ ذرا نئی ٹیکنالوجی ہے اور اس کی بہت کم مثالیں ہی موجود ہیں جیسا کہ ویوو کا X20 اور ہواوی کا میٹ RS۔