شیاؤمی می میکس 3، جس میں ہوگی ناقابلِ یقین بیٹری

2,250

اگلے چند ہفتے ہیں شیاؤمی کے ایک اور فون کے اجراء کے جو کم قیمت کے ساتھ بہترین کارکردگی اور ایک بڑی بیٹری کے ساتھ می میکس کے سلسلے کا تیسرا فون۔

می میکس بنیادی طور پر ایک ٹیبلٹ ہے کہ جسے اسمارٹ فون کہا جا رہا ہے۔ نیا می میکس 6 اعشاریہ 9 انچ کا TFT ایل سی ڈی ڈسپلے رکھتا ہے۔ یعنی یہ اتنا بڑا ہے جتنا کہ سام سنگ گلیکسی ٹیب سیریز کا پہلا ٹیبلٹ تھا۔ کیا وقت آ گیا ہے کہ اب ٹیبلٹ کے سائز کے اسمارٹ فونز آ رہے ہیں؟ اس سے قبل می میکس اور می میکس 2 میں 6.44 انچ کا ڈسپلے تھا جو اب سلسلے کے نئے فون کے ساتھ مزید بڑا ہو گیا ہے۔

6 اعشاریہ 9 انچ کا یہ ڈسپلے 2160 ضرب 1080 پکسلز کا ریزولیوشن رکھتا ہے۔ یہ 3 جی بی ریم مع 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے جبکہ 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ بھی دستیاب ہوں گے کہ جن میں بالترتیب 64 اور 128 جی بی اسٹوریج ہوگی۔ اس فون میں 128 جی بی تک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی لگایا جا سکے گا۔

فون کی پشت پر 12 اور 5 میگا پکسلز کے ڈوئل کیمرے نصب ہیں جبکہ سیلفی کے لیے 8 میگا پکسل کا کیمرا لگایا گیا ہے لیکن جو سب سے نمایاں فیچر ہے، وہ ہے اس کی 5400 ملی ایمپیئر آور بیٹری۔

فون مختلف رنگوں میں دستیاب ہے کیونکہ کم از کم چین میں تو رنگوں کا وسیع انتخاب بڑا پسند کیا جاتا ہے۔ فون سیاہ، گلابی، سنہرا، سفید، نیلا، سرخ، گلابی اور سرمئی رنگوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ بلکہ ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ رنگ ہوں۔ یہ ڈیوائس اگلے چند ہفتوں میں جاری کردی جائے گی، وہ الگ بات کہ پاکستان میں اس کے آنے کا دور دور تک امکان نہیں کہ جہاں ابھی تک پچھلے سال کی ڈیوائسز تک جاری نہیں ہوئیں۔