شیاؤمی ریڈمی 6، ایک نیا ہیرو

3,589

وہ اسمارٹ فون صارفین جو کسی نئے کم قیمت ہیرو فون کے انتظار میں ہیں، سکون کا سانس لیں کیونکہ شیاؤمی ریڈمی 6 آ چکا ہے۔ ریڈمی سیریز کا یہ جدید ترین فون بلاشبہ صارفین کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کرے گا کیونکہ اس کے ذریعے صارفین کم سے کم رقم خرچ کرکے زیادہ سے زیادہ سہولیات پائیں گے۔ یہ 5.45 انچ کا ڈسپلے رکھنے والا اسمارٹ فون ہے جس میں MIUI 9 ہے۔

شیاؤمی ریڈمی 6 کے ڈسپلے ایچ ڈی+، یعنی یہ 720 پکسل ہے، لیکن یہ ایک روایتی 720 پکسل پینل سے کہیں زیادہ پھیلا ہوا ہے۔ ڈیوائس کا سامنے کا حصہ 80.7 فیصد ڈسپلے ہے، باقی بیزل ہے، سامنے کے رخ پر کوئی بٹن نہیں۔ ایک جانب واحد پاور/لاک بٹن اور والیم راکر ہے۔

سامنے کے رخ پر 5 میگاپکسل کا کیمرا ہے جو حیران کن طور پر فیس ان لاک اور "اے آئی پورٹریٹ” کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ الگ بات کہ یہ سہولیات بالکل ویسے ہی کام کریں جیسے مہنگے اسمارٹ فونز پر کرتی ہیں۔

پشت پر دو کیمرے ہیں، ایک 12 میگاپکسل کا اور دوسرا 5 میگاپکسل کا۔ ان کے ساتھ ایک ایل ای ڈی فلیش ہے۔ فون کے اندر ہے میڈیاٹیک ہیلیو پی22 چپ سیٹ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ۔ اس کے علاوہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن بھی موجود ہے۔

پیچھے فنگر پرنٹ سینسر بھی ہیں اور ساتھ ہی 3.5 ایم ایم جیک اور دو مائیکرو فونز بھی فون میں موجود ہیں۔ صارفین ایک وقت میں دو سم کارڈز استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ایک سم اور ایک مائيکرو ایس ڈی کارڈ لگا سکتے ہیں۔

3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والے شیاؤمی ریڈمی 6 کی قیمت 800 یوآن کے قریب ہے یعنی 124 ڈالرز۔ طاقتور ترین ورژن کی قیمت کچھ زیادہ ہے یعنی 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 1000 یوآن یا 156 ڈالرز۔

ایک ہلکا ورژن بھی آ رہا ہے جسے شیاؤمی ریڈمی 6اے کہا جا رہا ہے۔ دو جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج رکھنے والا یہ فون 600 یوآن کا ہے۔ یہ 93 ڈالرز بنتے ہیں اور اس قیمت میں یہ کمال کا فون ہے۔ اس کا ڈسپلے پینل بالکل ریڈمی 6 جیسا ہی ہے اور رنگ بھی ویسے ہی ہیں البتہ اس میں فنگر پرنٹ اسکینر نہیں اور پیچھے کیمرا بھی ایک ہی ہے۔

ان میں سے ہر فون 15 جون سے چین میں دستیاب ہوگا۔ اب انتظار کیجیے کہ یہ انہی قیمتوں کے ساتھ پاکستان بھی پہنچے۔