یوٹیوب فائرفاکس اور ایج میں کیوں سست رفتاری سے چلتا ہے؟ وجہ سامنے آگئی

9,603

دنیا بھر کے کروڑوں صارفین ہر روز یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں لیکن مائیکروسافٹ ایج اور موزیلا فائر فاکس استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب پر جانے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ ویب سائٹ بہت سست رفتاری کا مظاہرہ کرتی ہے۔

اس بات کی تصدیق موزیلا کے ٹیکنیکل پروگرام منیجر کرس پیٹرسن نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کی ہے۔ ان کے مطابق گوگل کروم کے مقابلے میں موزیلا فائر فاکس اور مائیکروسافٹ ایج میں یوٹیوب 5 گنا سست رفتاری سے کام کرتا ہے۔ اس کی وجہ یوٹیوب کے پولی مر ڈیزائن کا پرانی APIs پر انحصار کرنا ہے جو کہ صرف گوگل کروم میں دستیاب ہیں۔ فائر فاکس اور ایج براؤزر ان APIs کی حمایت بند کرچکے ہیں۔

یوٹیوب نے گزشتہ سال اپنے ڈیزائن میں تبدیلی کی تھی اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ایسی APIs کا استعمال کیا جو کہ دوسرے براؤزر ترک کرچکے ہیں ۔ اے پی آئیز کی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے براؤزرز کو یوٹیوب دکھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پیٹرسن نے مزیز بتایا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 استعمال کرنےو الے صارفین کے لیے یوٹیوب اپنا کلاسک ورژن پیش کرتا ہے جس میں سست رفتاری کا کوئی مسئلہ نہیں۔ یعنی اگر آپ موزیلا فائرکس یا ایج براؤزر میں بھی یوٹیوب کلاسک ورژن استعمال کریں تو یوٹیوب تیز رفتاری سے کام کرے گا۔

درج ذیل لنک سے فائر فاکس کا ایسا AddOn ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جس سے یوٹیوب نئے ڈیزائن کے بجائے کلاسک ورژن دکھانے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

موزیلا فائرفاکس کے لیے ایڈ آن ڈاؤن لوڈ کیجئے