یوٹیوب پکچر-اِن-پکچر اب ویب پر بھی

848

یوٹیوب کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ایپس پر صارفین چلتی ہوئی وڈیو کو minimize کرکے کچھ اور وڈیوز تلاش کر سکتے ہیں، اب یہ سہولت ویب پر بھی آزمائی جا رہی ہے اور اس وقت چند صارفین کی جانب سے ٹیسٹ کی جا رہی ہے۔ یہ خوش قسمت صارفین ایک وڈیو چلا سکتے ہیں اور اس کے بعد یوٹیوب میں کہیں بھی کلک کریں، جیسا کہ ہوم پیج پر، یا دیگر چینلز کے لنکس پر، تو وڈیو چھوٹی اسکرین میں بالکل اسی طرح چلتی رہے گی جیسا کہ ایپ میں چلتی ہے۔ اس دوران وڈیو کے کو چلانے، روکنے، اگلی وڈیو دیکھنے وغیرہ کے کنٹرولز پر اس پر آئیں گے۔

آزمائشی مرحلے میں یہ سہولت صرف یوٹیوب ریڈ کے صارفین کے پاس آئی ہے یعنی یہ ممکن ہے کہ یہ محض یوٹیوب ریڈ کے سبسکرائبرز کے لیے ہی لائے جائے۔

یہ بہت ہی اہم فیچر ہے اور طویل عرصے سے اس کا انتظار کیا جا رہا تھا۔ امید کی جا سکتی ہے کہ یہ سہولت صرف یوٹیوب ریڈ کے لیے نہیں بلکہ تمام صارفین کے لیے ہوگی۔