یوٹیوب وڈیو آف لائن دیکھیں، اب 125 ملکوں میں

1,743

وڈیو ڈاؤنلوڈ کرنا تاکہ اسے آف لائن دیکھا جاسکے، یوٹیوب کا ایسا فیچر ہے جو 2014ء میں بھارت میں متعارف کروایا گیا تھا اور پھر آہستہ آہستہ اسے دیگر ممالک تک پھیلایا گیا اور اب وڈیو کے ساتھ ڈاؤنلوڈ کا بٹن 125 ممالک میں آتا ہے۔ ان ممالک کی پوری فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

وڈیو ڈاؤنلوڈ کی سہولت ان ممالک کے لیے بہت کارآمد ہے کہ جہاں انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی سست ہے، لیکن اس پر کچھ حدیں بھی مقرر کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر وڈیو صرف موبائل ایپ استعمال کرتے ہوئے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے، کمپیوٹر پر نہیں۔ پھر ایسی وڈیو صرف 48 گھنٹے تک دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگی یہاں تک کہ اس دوران آپ انٹرنیٹ سے کنکٹ ہو جائیں۔ اس کے علاوہ چند وڈیو تو آف لائن پلے بیک کے لیے دستیاب ہی نہیں۔

خوش قسمتی سے وڈیو ڈاؤنلوڈ کرنا آسان ہے، آپ کو صرف وڈیو کے نیچے موجود ڈاؤنلوڈ کا بٹن دبانا ہوگا۔ اگر ڈاؤنلوڈ کے دوران آپ کا کنکشن منقطع ہو جائے تو دوبارہ کنکٹ ہونے پر وڈیو ڈاؤنلوڈ ہونے کا سلسلہ وہیں سے شروع ہوگا، جہاں سے منقطع ہوا تھا۔