ذمہ داری اٹھانے کا وقت آگیا ہے، اقوامِ متحدہ

1,069

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے "انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مگریشن” نے جمعہ کو سوشل میڈیا ویب سائٹس سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے پلیٹ فارمز کو کنٹرول کریں کیونکہ انسانی سمگلر ان کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے مہاجرین کو مغربی افریقہ سے لیبیا سمگل کر رہے ہیں جہاں انہیں قید کا سامنا ہے۔

ادارے کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ یہ بڑی بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹس اپنے اپنے پلیٹ فارمز کی ذمہ داری اٹھائیں جن کا مغربی افریقہ میں واضح اور نقصان دہ کردار رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق فیس بک کے صفحات کو بند کرنا ہمارا نہیں بلکہ فیس بک کا کام ہے۔