ZTE Nubia X، دو اسکرینوں والا جاندار فون

14,984

چینی کمپنی زیڈ ٹی ای نے دو اسکرینوں والا نیا اسمارٹ فون Nubia X متعارف کروادیا ہے۔ اس فون میں کوئی نوچ نہیں اور اسکرین ٹو باڈی ریشو 93.6 ہے۔ فون کا مرکزی ڈسپلے 6.26 انچ جبکہ دوسرا ڈسپلے یا سکینڈری ڈسپلے 5.1 انچ کا ہے۔

مذکورہ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسراستعمال کیا گیا ہے۔ یہ 8 جی بی ریم اور 6 جی بی ریم میں دستیاب ہے۔ جبکہ اسٹوریج بھی 64 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی دستیاب ہے۔

فون کی پشت پر بالترتیب 16 میگا پکسل اور 24 میگاپکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں۔ اس فون میں سیلفی کیمرا نہیں۔ چونکہ فون کی پشت پر سکینڈری اسکرین موجود ہے، اس لیے بیک کیمروں سے ہی سیلفی لی جاسکتی ہے۔

zte-nubia-x-back

کیمرے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری کی بات کریں تو وہ 3800mAh کی ہے۔ اس فون میں بطور آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ اوریو موجود ہے۔

یہ فون گرے، سیاہ اور نیلے رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس کے 6 جی بی اور 64 جی بی والے ورژن کی قیمت 473 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ سب سے مہنگا ورژن 602 ڈالر کا ہے جس میں 8 جی بی ریم اور 256 انٹرل اسٹوریج دی گئی ہے۔

Nubia X کی فروخت 5 نومبر سے شروع ہوگی

خبر بشکریہ اردو جریدہ