لینکس کی وہ 10 کمانڈز جو ہر مبتدی کو پتا ہونی چاہیئں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

mv کمانڈ

فائل ڈیلیٹ بھی کرلی اور کاپی بھی کرلی۔ اب فائل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل یا move کرنے کا طریقہ سیکھتے ہیں۔ اس کام کے لئے mv کمانڈ استعمال ہوتی ہے۔ لیکن mv کمانڈ کا صرف یہی ایک کام نہیں۔ بلکہ اس کے ذریعے فائل یا ڈائریکٹری کا نام بھی تبدیل (rename)کیا جاسکتا ہے۔

پہلے ہم اس کمانڈ سے فائلوں کو ایک ڈائریکٹری سے دوسری ڈائریکٹری میں منتقل کرنے کا عمل دیکھتے ہیں:

mv file1.txt directory2

اس کمانڈ کو چلانے پر file1.txt فائل directory2 میں منتقل ہوجائے گی۔ دوسری کمانڈز کی طرح آپ یہاں بھی فائل اور ڈائریکٹری کا مکمل پاتھ لکھ سکتے ہیں۔ مثلاً:

mv /var/www/xyz.com/images/photo1.jpg /var/www/abc.com/images/

یہ تو ہوئی کسی ایک فائل کو منتقل کرنے کی۔ اگر کسی ڈائریکٹری میں موجود تمام فائلوں کو کسی دوسری ڈائریکٹری میں منتقل کرنا ہو تو کیا کریں؟

mv * /home/destination-directory

یہ کمانڈ جس ڈائریکٹری میں آپ اس وقت موجود ہیں، کی تمام فائلوں کو destination-directoryمیں منتقل کردے گی۔
فائلوں کے بعد باری آتی ہے ڈائریکٹری کی۔

ایک ڈائریکٹری کو کسی دوسری ڈائریکٹری میں منتقل کرنے کے لئے mv کمانڈ کچھ یوں لکھی جائے گی۔

mv dir1 /home/dir2

اس کمانڈ سے dir1 کو home ڈائریکٹری میں موجود dir2 کے اندر منتقل کردی جائے گی۔
جیسا کہ ہم نے پہلے بتایا، mvکمانڈ کو کسی ڈائریکٹری یا فائل کو renameکرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کسی ڈائریکٹری کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو یہ کمانڈ لکھیں گے:

mv dir1 dir2

اس کمانڈ سے dir1کا نامdir2 ہوجائے گا۔

فائلوں کو بھی اسی طرح سے ری نیم کیا جاتا ہے۔ بس کرنا یہ ہے کہ جہاں ڈائریکٹری کا نام لکھا ہے وہاں فائل کا نام لکھ دیں۔

kill کمانڈ

یہ کمانڈ کسی چلتے ہوئے پروگرام یا پروسس کو بند کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ اس کمانڈ کی ضرورت خاص طور پر ان لوگوں کو پیش آتی ہے جو لینکس سرور استعمال کررہے ہوتے ہیں۔ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ کوئی پروسیس چلتے ہوئے سرور کی اتنی زیادہ توانائیاں خرچ کررہا ہوتا ہے کہ کوئی دوسرا پروسس کام ہی نہیں کرپاتا۔ ایسے میں سرور کو چلتا رکھنے کے لئے ضروری ہوجاتا ہے کہ اُس پروسس کو killکردیا جائے۔

killکمانڈ کو استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو pid پتا ہو۔ آپ کہیں کہ اب یہ کیا نئی کہانی ہے؟ PID دراصل پروسیس آئی ڈینٹی فائر ہے۔ یہ ایک منفرد نمبر ہوتا ہے جو کہ ہر چلتےہوئے پروسس کا متعین کیا جاتا ہے۔ اسے آپ پروسس کا شناختی کارڈ نمبر کہہ سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ ونڈوز میں بھی ہر پروسس یا پروگرام کا اپنا ایک شناختی نمبر ہوتا ہے۔ اگلا سوال یہ ہے کہ کسی پروسس کا پروسس آئی ڈی معلوم کیسے کیا جائے۔ لینکس میں اس کے لئے ps کمانڈ موجود ہے۔ پہلے آپ ps -e لکھ کر اینٹر کریں۔ اس سے تمام چلتے ہوئے پروسس اور ان کے شناختی نمبر ظاہر ہوجائیں گے۔ شناختی نمبر نوٹ کرکے killکمانڈ لکھیں اور اس کے آگے شناختی نمبر لکھ دیں۔

kill 2393

sudo کمانڈ

لینکس اور یونکس کو زیادہ محفوظ آپریٹنگ سسٹم سمجھا جاتا ہے اور اس کی کئی وجوہ ہیں۔ لینکس کا سکیوریٹی نظام زیادہ بہتر ہے۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ جب آپ کوئی کمانڈ چلاتے ہیں تو وہ کم اختیارات رکھنے والے صارف کے تحت چلائی جاتی ہے۔ کچھ کام جیسے کوئی نیا سافٹ ویئر انسٹال کرنا، کسی پروگرام کو حذف کرنا یا کوئی اہم تبدیلی کرنا صرف روٹ یوزر (جس کے پاس سب سے زیادہ اختیارات ہوتے ہیں) کو حاصل ہوتی ہیں۔ اس لئے کسی مخصوص کمانڈ کو عارضی طور پر زیادہ سے زیادہ اختیارات کے تحت چلانے کے لئے sudo کی کمانڈ استعمال کی جاتی ہے۔ فرض کریں کہ آپ کسی ایک پروسس کو kill کرنا چاہتے ہیںلیکن وہ پروسس killکرنا صرف روٹ یوزر کے اختیار میں ہے۔ تو آپ sudoکی مدد سے اس پروسس کو ختم کریں گے:

sudo kill 2923

یاد رہے کہ اگر آپ کے پاس روٹ یوزر کا پاس ورڈ نہیں اور جس یوزر سے آپ لاگ ان ہیں اس کے اختیارات بہت ہی محدود ہیں تو آپ سے sudo کمانڈ چلانے پر روٹ اکاؤنٹ کا پاس ورڈ طلب کیا جائے گا۔

passwd کمانڈ

آپ اس کمانڈ کے نام سے ہی پہچان گئے ہونگے کہ یہ پاس ورڈ سے متعلق ہے۔ جی ہاں، اس کمانڈ کے ذریعے آپ پاس ورڈ تبدیل کرسکتے ہیں۔

آپ جس یوزر اکاؤنٹ سے بھی لاگ اِن ہوں، یہ کمانڈ ٹائپ کریں اور اس یوزر کا پاس ورڈ تبدیل کرلیں۔ یاد رہے کہ آپ کو موجودہ پاس ورڈ بھی یاد ہونا چاہئے۔ ورنہ اس کمانڈ سے کام نہیں چلے گا۔ ساتھ ہی یوزر جس کا پاس ورڈ تبدیل کرنا مقصود ہے کو پاس ورڈ تبدیل کرنے کے اختیارات بھی ہونے چاہئے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

لینکسیونکس