آئی فون کے ہر کام کے لیے واحد اور مفت پروگرام

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آئی فون صارفین اکثر آئی ٹیونز کو پسند نہیں کرتے، کیونکہ آئی ٹیونز ایک قدری بھاری اور سست پروگرام ہے۔ اسے استعمال کرنا مشکل ہے اور آئے دن اس کی بڑی بڑی اپ ڈیٹس انسٹال کرنا بھی آسان نہیں۔

اگر آپ آئی کو منظم رکھنے کے لیے کسی بہتر پروگرام کی تلاش میں ہیں تو ’’تھری یوٹولز‘‘ (3uTools) کو موقع دیں۔ اس لاجواب پروگرام کی مدد سے آپ آئی فون کے تقریباً تمام کام کر سکتے ہیں۔ مثلاً ڈیٹا کی منتقلی کی بات ہو یا پھر ایپلی کیشنز کی انسٹالیشن۔ حتیٰ کہ اس کی مدد سے آپ آئی فون کو جیل بریک بھی کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس میں آپ فون کا ایکٹی ویشن اسٹیٹس، بیٹری پاور، آئی کلاؤڈ لاک اسٹیٹس اور آئی او ایس کی تفصیلی معلومات بھی دیکھ سکتے ہیں۔

دیگر اس طرح کے پروگرامز کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ ساتھ میں آئی ٹیونز بھی انسٹال ہو لیکن اس پروگرام کو آئی ٹیونز کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔

آئی فون کو یو ایس بی کیبل کے ذریعے پی سی سے منسلک کرنے کے بعد آپ اس پروگرام کو چلائیں یہ فوراً فون کو پہچان کر کام شروع کر دے گا۔

اگر آئی فون کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو اور یہ مسئلہ صرف اور صرف اصلی فرم ویئر کے فلیش کرنے سے ہی ٹھیک ہو سکتا ہو تو یہ کام اس سافٹ ویئر کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے اس میں ’’فلیش اینڈ جیل بریک‘‘ کا خصوصی حصہ الگ سے موجود ہے۔

فرم ویئر کے حوالے یہ پروگرام خود ہی فون سے مطابقت رکھنے والے ورژنز دِکھاتا ہے جو باآسانی فون میں انسٹال ہو سکتے ہیں تاکہ انجانے میں آپ سے کوئی غلطی سرزد نہ ہو جائے۔

یہی نہیں اس کی مدد سے آئی او ایس ورژن کو ڈاؤن گریڈ بھی کیا جا سکتا ہے کیونکہ اکثر نئے ورژن فون پر مسئلہ کرتے ہیں۔

غرض آئی فون اور آئی پیڈ کے حوالے سے یہ پروگرام آل ان ون سلوشن ہے جس کی مدد سے آپ نہ صرف ایپلی کیشنز وغیرہ انسٹال کر سکتے ہیں بلکہ فون کا مکمل بیک اپ بنا سکتے ہیں اور اس کی سافٹ ویئر کے حوالے سے خرابیوں کو بھی دُور کر سکتے ہیں۔

مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ فرمائیں:
www.3u.com

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آئی او ایسآئی پوڈآئی پیڈآئی فونجیل بریک