خبردار گوگل آپ کا اینڈروئیڈ بیک اپ ڈیلیٹ کر دے گا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گوگل نے اینڈروئیڈ کے چھٹے ورژن اینڈروئیڈ مارش میلو میں فون سیٹنگز کا بیک اپ گوگل ڈرائیو میں بنانے کا فیچر پیش کیا تھا۔ اس فیچر کے تحت آپ کے فون کی تمام تر سیٹنگز اس میں محفوظ وائی فائی کے پاس ورڈز وغیرہ آپ کے گوگل اکاؤنٹ میں بیک اپ ہو جاتے ہیں۔

اس طرح فون بدلنے پر صارف دوبارہ تمام سیٹنگز کرنے کے جھنجٹ سے بج جاتا ہے بلکہ پرانے گوگل اکاؤنٹ سے نئے فون میں لاگ ان ہوتے ہی گوگل صارف کی تمام تر پرانی سیٹنگز کو گوگل بیک سے خود بخود انسٹال کر دیتا ہے۔

یہ زبردست فیچر کام ضرور کرتا رہے گا لیکن اُس صورت میں جب آپ فون استعمال کرتے رہیں گے۔ اگر آپ نے گوگل اکاؤنٹ کو دو مہینوں تک یعنی کل ساٹھ دن دن تک استعمال نہ کیا تو یہ بیک اپ گوگل ڈرائیو سے ختم کر دیا جائے گا۔

آپ کا اینڈروئیڈ بیک کب حذف ہو جائے گا اس کی تفصیل آپ اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر بیک اپ کے حصے میں دیکھ سکتے ہیں:

ابتدا میں دو ہفتوں تک اکاؤنٹ کے غیر فعال رہنے کی صورت میں گوگل کی جانب سے گوگل ڈرائیو میں پہلی وارننگ نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد غیر فعالی کا دورانیہ نوٹ ہوتا رہتا ہے اور جیسے ہی یہ ساٹھ دنوں کو پہنچتا ہے تو مزید کوئی وارننگ دیے بغیر گوگل ڈرائیو سے اُس جی میل اکاؤنٹ کا اینڈروئیڈ بیک اپ ختم کر دیا جاتا ہے۔

اگر آپ اس مسئلے سے بچنا چاہتے ہیں تو نہ صرف اپنے فون اور گوگل اکاؤنٹ کو استعمال میں رکھیں بلکہ کبھی کبھار گوگل ڈرائیو میں بھی لاگ ان ہو کر ضرور دیکھتے رہیں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

بیک اپ