گوگل پلس ہینگ آؤٹس میں گرافکس اوور لے شامل کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

وڈیو کانفرنس کالز کرنے کے لیے گوگل پلس پر موجود گوگل ہینگ آؤٹس ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں دیگر ایپلی کیشنز شامل کر کے اس کا استعمال اور بھی بہترین بنایا جا سکتا ہے۔ مثلاً یوٹیوب کی ایپلی کیشن شامل کرنے سے ہینگ آؤٹس کو براہ راست دنیا کی سب سے بڑی وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ہینگ آؤٹس کو آپ سادہ سا وڈیو چیٹ مت سمجھیں، اس میں ایپلی کیشنز کی شمولیت نے اسے اس سے بڑھ کر پُرکشش بنا دیا ہے۔
ہینگ آؤٹ میجکس (HangoutMagix) ، ہینگ آؤٹ ٹول باکس ایپلی کے ساتھ کام کرتی ہے۔ اس کی مدد سے آپ اپنی وڈیو کو ایک نئی شکل دے سکتے ہیں۔ بالکل ایسے جیسے آپ کسی ٹی وی چینل پر انٹرویو دے رہے ہوں۔ دراصل اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ ایک گرافکس اوور(Graphics Overlay)لے یا کہہ لیں کہ cover تیار کر کے اسے اپنی وڈیو میں شامل کر سکتے ہیں۔ اور کام انتہائی آسان ہے، اس میں ذرا بھی دشواری نہیں۔

اس کام کے لیے سب سے پہلے ہینگ آؤٹ میجکس کی ویب سائٹ پر جائیں:
http://hangoutmagix.com
یہاں آپ کو ایک سیمپل تصویر نظر آرہی ہو گی۔ نام کے ٹیکسٹ پر کلک کر کے اپنا نام ٹائپ کر دیں۔ اس طرح نیچے ڈسکرپشن بھی لکھ دیں۔ نیچے موجود اسٹائل کے آپشن سے آپ اس اسٹرپ کا اسٹائل بدل سکتے ہیں۔ دائیں طرف کونے میں آپ چاہیں تو لوگو یعنی LIVE یا دیگر موجود لوگوز استعمال کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ اپنا لوگ بھی اَپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ گرافکس تیار ہونے کے بعد ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کر کے اسے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔


اب باری آتی ہے اسے اپنے ہینگ آؤٹ میں شامل کرنے کی تو اس کے لیے گوگل پلس پر کوئی ہینگ آؤٹ شروع کریں۔ دائیں طرف موجود ’’ویو مور ایپس‘‘ پر کلک کرتے ہوئے ’’ایڈ ایپ‘‘ کو منتخب کر لیں۔

یہاں موجود “Hangout Toolbox” کو انسٹال کر لیں۔ یہ ایپلی کیشن ایکٹی ویٹ ہوتے ہی دائیں طرف اس کے آپشنز نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

Custom overlay کے نیچے موجود براؤز کے بٹن پر کلک کر کے اپنی تیار گرافکس کو منتخب کر لیں اور کسٹم اوور لے کو آن کر کے دیکھیں۔ آپ کی تیار کردہ گرافکس آپ کی وڈیو میں شامل ہو جائے گی۔

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ ستمبر 2013 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گوگل پلسگوگل ہینگ آؤٹسہینگ آؤٹہینگ آؤٹس
تبصرے (3)
Add Comment
  • Adnan Ahmad Ali

    i m gonna try it… (y
    )

  • Adnan Ahmad Ali

    i m gonna try it… (y
    )

  • Adnan Ahmad Ali

    Assalam-o-Alaikum Dear Alamdar bhai please yahan ye clear kar dete k ye video hangouts ka plugin install karna parta hai to better ho jata mjhe is dhodne me 45 min lag gaye. Pehle ma apko msg karne laga tha but msg karte karte mjhe yad aya k jab ye video k plugin hai to video hangouts ko use karna hoga. At last i find it thanks for such a wonderful information.