بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیز کی قیمت میں زبردست اضافہ

بٹ کوائن اور ایتھیریم کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

بٹ کوائن کی قیمت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ریگولیشن کی مشکلات، چوریوں، اور آن لائن مجرموں کے استعمال کے باوجود حیرت انگیز طور پر بٹ کوائن نہ صرف آج بھی زندہ ہے بلکہ ا سکی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اس وقت (جون 2017) بٹ کوائن کی قیمت 2926 ڈالر ہے۔ ماہنامہ کمپیوٹنگ نے 2013ء میں جب پہلی بار بٹ کوائن پر مفصل مضمون شائع کیا تھا، اس وقت ایک بٹ کوائن کی قیمت تقریباً 150 ڈالر تھی۔

حالیہ دنوں میں جاپان میں ورچوئل کرنسیز میں خرید و فروخت کو قانونی حیثیت دینے کے لئے قانون سازی کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے چند ہفتوں میں بٹ کوائن کی قیمت سینکڑوں ڈالر بڑھ گئی ہے۔ چین، بھارت اور روس میں بھی بٹ کوائن میں لین دین کو قانونی حیثیت دینےکے لیے مشاورت ہو رہی ہے۔ اس خبر سے بھی بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر ان ممالک میں بٹ کوائن میں لین دین کو قانونی حیثیت حاصل ہوجاتی ہے تو بٹ کوائن کی مزید بڑھ جائے لیکن اگر ان ممالک میں بٹ کوائن پر پابندی عائد کر دی گئی یا بٹ کوائن میں لین دین کو قانونی حیثیت نہ ملی تو بٹ کوائن کی قدر میں خاطر خواہ کمی کا امکان ہے۔

تاہم حالیہ چند ماہ کے دوران بٹ کوائن کے مارکیٹ شیئر میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ چند ماہ قبل تک کرپٹو کرنسیز کی دنیا پر بٹ کوائن کا راج تھا۔ حالانکہ سینکڑوں دوسری کرپٹو کرنسیز بھی موجود ہیں جن میں سے چند ایک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ارب ڈالر سے بھی زیادہ تھی۔ مگر اب بٹ کوائن کے علاوہ Ethereum، لائٹ کوائن، اور Rippleمیں بھی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے جن کی وجہ سے ان کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ خصوصاً ایتھیریم کی قیمت صرف پانچ ماہ کے قلیل وقت میں 12 ڈالر سے 300 ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔ اس وقت صرف بٹ کوائن کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 48 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔ دوسری جانب ایتھیریم بھی تادم تحریر 32 ارب ڈالر کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی ساتھ دوسرے نام پر موجود ہے۔

پاکستان میں بٹ کوائن کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں جان بوجھ کر پھیلائی جارہی ہیں اور لوگ ان غلط فہمیوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بٹ کوائن اور ایتھیریم خرید رہے ہیں۔ اس سے وہ لوگ ضرور فائدہ اٹھا چکے ہیں جنہوں نے کم قیمت پر بٹ کوائن اور ایتھیریم خریدے تھے اور اب بڑھی ہوئی قیمت پر فروخت کرچکے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت پاکستان کا تقریباً ہر کمرشل بینک بٹ کوائن کے حوالے سے پاکستانی صارفین خبردار کررہا ہے کہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور اس میں کی جانے والی سرمایہ کاری ضائع ہوسکتی ہے۔

کرپٹو کرنسیز پر نظر رکھنے والے ایسے ماہرین کی کمی نہیں جو بٹ کوائن اور ایتھیریم کی موجودہ قیمت کو مصنوعی اور غبارہ سمجھتے ہیں جس کے پھٹنے کے امکانات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔

ماضی میں بٹ کوائن کی قیمت میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایتھیریمبٹ کوائنکرپٹو کرنسی
تبصرے (1)
Add Comment
  • Muhammad Tahir

    saaray k saaray aik heee baaar doobay gy bitcoin jaisy currency ka kya faaaida jab aap ko us k founder ka ni pata yeh aik khofiyaa agency kee terhan hai jo kaarwaaye daal ker gayab ho jaaaye gee log jaaan b naaa sakain gay woh refund kis say maaangy……..