اپنے فون یا ٹیبلٹ کو اسکینر بنائیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ہر گزرتے دن کے ساتھ ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی ہو رہی ہے۔ اسی ٹیکنالوجی کی بدولت آج ہر کسی کے ہاتھ میں کیمرہ موجود ہے۔ ڈیجیٹل اور اسمارٹ فون کیمروں کی وجہ سے تصاویر کو پرنٹ کرنے کا رجحان انتہائی کم ہوتا جا رہا ہے۔ پرنٹڈ تصاویر کو سنبھال کر رکھنے اور انھیں کچھ عرصے بعد نکال کر دیکھنے کا زمانہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ اب سب کچھ آن لائن اور اسکرین پر انجام دیا جاتا ہے۔ ہر تقریب کی تصاویر فون اور کمپیوٹر پر دیکھ لی جاتی ہیں۔ لیکن پھر بھی پہلے کی پرنٹ تصاویر ضرور تقریباً سبھی کے پاس موجود ہوں گی۔ چاہے وہ نئی ہوں یا کئی سال پرانی، مگر موجود ضرور ہوں گی۔ اب وقت کی ضرورت ہے کہ ان تصاویر کو اسکین کر کے اپنے پاس محفوظ کر لیں۔ کیونکہ پرنٹ تصویر آہستہ آہستہ خراب ہوتی جاتی ہے جبکہ اس کی ڈیجیٹل کاپی لمبے عرصے تک محفوظ رہے گی اور اسے دوسروں سے شیئر کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔

اس مقصد کے لیے آپ کے پاس اسکینر کا موجود ہونا ضروری نہیں۔ اپنے فون سے بھی آپ اچھے معیار کی اسکیننگ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو چاہیے ہو گی کوئی ایپلی کیشن۔ ویسے تو اس کام کے لیے کئی ایپلی کیشنز مفت اور قیمتاً دستیاب ہیں لیکن ہم نے انتخاب کیا ہے ’’کیم اسکینر‘‘ (CamScanner)کا۔

www.camscanner.com

کیم اسکینر ایپلی کیشن مفت ہونے کے ساتھ ساتھ اینڈروئیڈ ،آئی فون اور ونڈوز فون یعنی تینوں پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہے۔

اینڈروئیڈ میں انسٹال کریں

آئی فون و آئی پیڈ میں انسٹال کریں

ونڈوز فون میں انسٹال کریں

اس ایپلی کیشن میں کئی زبردست فیچرز موجود ہیں۔
یہ ایپ آپ کے فون کو اسکینر میں تو بدلتی ہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ اسکین کی گئی تصویر کا معیار بہتر بنایا جا سکتا ہے اور اس کو ضرورت کے تحت کاٹا بھی جا سکتا ہے۔

اسے اسمارٹ فون پر پی ڈی ایف فائلز بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی ڈاکیومنٹ کو اس کے ذریعے اسکین کر کے بطور پی ڈی ایف فائل محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

اس میں ’’او سی آر‘‘ کی خوبی بھی ہے، یعنی اس کے آپٹیکل کیریکٹر ریکگنائزیشن فیچر کی بدولت آپ تصاویر میں سے مواد بھی کاپی کر سکتے ہیں۔
ایپلی کیشن سے براہِ راست قریبی پرنٹر سے پرنٹنگ بھی کی جا سکتی ہے اور تیس کے قریب ممالک میں ڈاکیومنٹ کو فیکس بھی کیا جا سکتا ہے۔

اپنے اہم ڈاکیومنٹس کو اس کی مدد سے اسکین کریں اور ان پر ’’پاس کوڈ‘‘ لگا دیں، یعنی آپ کی اجازت کے بغیر
انھیں کوئی دیکھ بھی نہیں پائے گا۔
اگر دوستوں کے ساتھ مل کر کسی پروجیکٹ پر کام کرنا ہو تو اس میں گروپ اسکیننگ بھی کی جا سکتی ہے۔
غرض اس ایپلی کیشن میں اسکیننگ کا بہترین معیار تو موجود ہے ہی اس کی اضافی خوبیاں اسے ایک بہترین ایپلی کیشن میں بدل دیتی ہیں۔

اس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے پہلے اس کی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ ضرور بنا لیں۔ مفت اکاؤنٹ کی مد میں آپ کو دو سو ایم بی کی کلاؤڈ اسٹوریج بھی ملے گی۔ اس کی بڑی اسٹوریج اور مزید شاندار فیچرز کے لیے ایپلی کیشن خریدنا پڑتی ہے۔ مفت ایپلی کیشن میں اگرچہ محدود فیچرز ہیں لیکن معیار کی کوئی کمی نہیں، اس لیے اگر آپ اپنے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کو اسکینر بنانا چاہتے ہیں تو اس ایپلی کیشن کو ضرور آزمائیں۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جولائی 2015 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اسکیناسکینراسکیننگاو سی آرایڈوبیپی ڈی ایفتصاویرڈاکیومنٹڈاکیومنٹ اسکینڈاکیومنٹ اسکینرڈیجیٹل کاپیفوٹوز
تبصرے (1)
Add Comment
  • Nasir Hussain

    Not ATM but a VISA or Master Card issued by your Bank.