ایسا سی وی جس نے بغیر انٹرویو زبردست نوکری دلا دی

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آج ہم ایسے مقابلے کے دور میں زندہ ہیں جہاں صلاحیتیں تو درکار ہوتی ہی ہیں صلاحیتوں کو درست انداز میں پیش کرنا بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر آپ کسی کام میں مہارت رکھتے ہیں تو جب تک اسے دلکش انداز میں دوسروں کو نہ دکھائیں کوئی آپ کا معترف نہیں ہوتا۔

کسی بھی نوکری کے لیے درخواست دیتے ہوئے ساتھ میں سی وی دینا آج کل ایک لازمی امر بن چکا ہے۔ یہ تو آپ کو اندازا ہو گا کہ ہر کمپنی کو روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں سی ویز موصول ہوتی ہیں اس لیے سی وی کا دلکش ہونا بھی ضروری ہے کہ ایک نظر ڈالتے ہی وہ توجہ حاصل کر لے۔

نوکری چاہئے تو اپنے ای میل ایڈریس پر بھی دھیان دیں

اس بات کا اندازا سمکھ مہتا (Sumukh Mehta) کو بھی اچھی طرح تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے کالج آف منیجنمنٹ اسٹڈیز جین یونی ورسٹی سے بیچلر کرنے کے بعد ایک ایسے ادارے کی بنیاد رکھی جو دوسروں کے عام سی وی کو بہترین انداز میں ڈھالنے کا کام کرتا ہے۔

لاتعداد دیگر افراد کی مدد کرنے کے بعد جب اسے ایک غیرملکی میگزین میں نوکری کے لیے اپنا سی وی بنانے کی ضرورت پڑی تو اس نے ایسا سی وی تیار کیا کہ ایڈیٹر انچیف ڈیلن جونز (Dylan Jones) نے سی وی دیکھتے ہی بغیر انٹرویو سمکھ کو اپنے لندن دفتر میں نوکری دے دی۔

Photo: globalconnections.hsbc.com

سمکھ مہتا نے اپنا سی وی برطانوی میگزین جینٹلمنز کوارٹرلی (Gentleman’s Quarterly) کے لیے تیار کیا تھا۔ یہ سی وی بیس صفحات پر مشتمل ہے جسے اس نے گرافکس ڈیزائنر کی مدد سے 3 ہفتوں میں تیار کیا۔ اس سی وی کے کچھ صفحات آپ کے جائزے کے لیے پیش خدمت ہیں۔

 

Click For Best Technology Stuff from Around the World

سی وی
تبصرے (2)
Add Comment
  • khan gm khan usa

    comment, coming soon inshaallah

  • Fahad Abdul Jabbar

    May i get the copy of CV ?