کاپی رائٹس سے آزاد تصاویر و وڈیوز مفت ڈاؤن لوڈ کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اگر آپ اکثر یو ٹیوب یا کسی اور چینل کے لئے  ویڈیوز بناتے ہیں تو آپ کو کچھ مختلف اور پیشہ وارانہ کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ویڈیو اچھی بنے۔

ایک ویڈیو ایڈیٹر یا فوٹوگرافر ہونے کی وجہ سے آپ کو ہمیشہ شروع  سے چیزیں بنانا چاہئے تاکہ آپ اپنے کام پر مکمل کنٹرول حاصل کر سکیں۔ پھر بھی کبھی کبھی کام  جلد کرنے کے لئے آپ کو ایک چھوٹے ویڈیو کلپ کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ آپ یو ٹیوب سے اپنے پروجیکٹ میں استعمال کرنے کے لیے ویڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو کاپی رائٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسی لیے آئیے آپ کوکچھ رائلٹی فری اسٹاک ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے ویب سائٹس کے بارے میں بتاتے ہیں ہیں۔آپ  اِن کی  ویڈیوز کوکہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ یعنی ان پر کسی قسم کے کاپی رائٹس نہیں ہوتے اور ان کا معیار بھی انتہائی اعلیٰ ہوتا ہے۔

Pixabay

آپ شاید پہلے ہی جانتے ہوں Pixabay کاپی رائٹ مفت تصاویر کے لئے مقبول ہے اور یہاں موجود تصاویر کا معیار اور سائز انتہائی شاندار ہوتا ہے۔ اس لیے لوگ اپنے پروجیکٹس کے لیے اس ویب سائٹ پر جاتے ہیں تاکہ معیاری اور مفت مواد حاصل کر سکیں۔

تاہم، کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ رائلٹی فری اسٹاک ویڈیوز بھی یہاں سےڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔اِس ویب سائٹ پر بہت ساری  ویڈیوز اپ لوڈ ہیں جن کو آپ  بغیر کسی پریشانی کے اپنے مقصد کےلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ یہاں سے مختلف کیٹیگریز کی چھوٹی اور لمبی ویڈیوز حاصل کر سکتے ہیں۔ تو پھر اِس ویب سائٹ پر جائیں ،  ویڈیوحاصل کر یں، اُس کی ریزولیشن دیکھ کر ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے کام کےلئے استعمال کریں۔
Pixabay

Pexels

Pixabay کی طرح  Pexels بھی  رائلٹی مفت اسٹاک تصاویر کےلئے مشہور ہے۔ تاہم، آپ رائلٹی مفت اسٹاک ویڈیوز بھی  Pexels سےڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

آپ اِن  ویڈیوز کو اپنے ذاتی یا کاروباری مقاصد کےلئے  استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ یہاں پر ٹیکنالوجی، فوڈ، صحت، جانوروں اور دوسری بہت سی کیٹیگری میں سے ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

اِس سائٹ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ  ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے فائل میں اِس کے پکسلز دیکھ سکتے ہیں۔

pexels

Life Of Vids

یہ مکمل طور پر مختلف اور رائلٹی فری اسٹاک ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے فائدہ مند ویب سائٹ ہے۔

اگرچہ Pixabay اور Pexels اپنی ویڈیوز کو اپنے سرورز پر  ہوسٹ کرتے ہیں لیکن یہ ویب سائٹ معروف وڈیو پورٹیل ویمیو Vimeoسے ویڈیوز استعمال کرتی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق آپ اُن کی ویڈیوز کو اپنے ذاتی یا کاروباری مقاصد کےلئے لے سکتے ہیں۔اگر آپ اُن کی ویب سائٹ کو بھی ایک لِنک بیک دیں تو یہ بہت اچھا سمجھا جاتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں۔

یہاں پر بھی آپ مختلف قسم کی کیٹیگریز سے ویڈیو تلاش کر سکتے ہیں۔اس کے بعد آپ ویڈیو چیک کر سکتے ہیں جو آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں پھر Vimeo ویب سائٹ پر جائیں اور اس ویڈیو کو ہوسٹنگ سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

Life Of Vids

اُمید ہے کہ یہ تینوں ویب سائٹس آپ کے لئے رائلٹی مفت اسٹاک ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے فائدہ مند ہوں گی۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World