ڈیٹا کی حفاظت کے لیے کسی بھی ڈرائیو پر پاس ورڈ لگائیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اکثر دوست ہم سے پوچھتے ہیں کہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو پر پاس ورڈ کس طرح لگایا جاتا ہے۔ تو آئیے  آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح باآسانی کسی بھی فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ یا حتیٰ کہ سسٹم ڈرائیو پر بھی پاس ورڈ لگایا جا سکتا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ اس کا بندوبست ونڈوز وِستا لے کر ونڈوز 10 میں پہلے سے ’’بِٹ لاکر‘‘ (BitLocker) کی صورت میں موجود ہوتا ہے۔

آپ جس ڈرائیو پر پاس ورڈ لگانا چاہیں اس پر رائٹ کلک کرتے ہوئے ’’ٹرن آن بٹ لاکر‘‘ کا آپشن منتخب کر لیں۔

اگلے مرحلے پر ونڈوز ڈرائیو کا جائزہ لینے کے بعد پاس ورڈ منتخب کرنے کی اسکرین آپ کے سامنے پیش کر دے گی۔

پاس ورڈ بھولنے کی صورت میں اسے ریکوری کی (Recovery key) کے ذریعے واپس حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اگلے مرحلے پر اسی حوالے سے بتایا جائے گا کہ آپ ریکوری کی کن کن ذرائع سے محفوظ کر سکتے ہیں۔

دراصل بِٹ لاکر ڈرائیو میں موجود تمام ڈیٹا کو اِنکرپٹ کر دیتا ہے اس لیے اگلے مرحلے پر پوچھا جائے گا کہ آپ پوری کی پوری ڈرائیو کو اِنکرپٹ کرنا چاہتے ہیں یا اس کام کو جلدی نمٹانے کے لیے صرف استعمال شدہ اسپیس کو بھی انکرپٹ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ پاسپورٹ ڈرائیو، یو ایس ڈرائیو یا میموری کارڈ وغیرہ پر پاس ورڈ لگانے جا رہے ہیں تو اگلے مرحلے پر Compatible Mode کو منتخب کریں تاکہ ان ڈرائیوز کو جب کسی دوسرے پی سی پر استعمال کریں تو وہاں بھی درست پاس ورڈ دینے کے بعد انھیں استعمال کیا جا سکے۔

اگر آپ اس کام کے لیے تیار ہوں تو ’’اسٹارٹ انکرپشن‘‘ پر کلک کر دیں۔

انکرپشن مکمل ہونے پر آپ کو اطلاع کر دی جائے گی۔ یاد رکھیں کہ آپ کی ڈرائیو کی اسپیس یا اس میں موجود ڈیٹا کے اعتبار سے اس کام پر وقت لگے گا۔

اب آپ جب بھی اس ڈرائیو کو کھولنے کی کوشش کریں گے تو پاس ورڈ طلب کیا جائے گا

اور درست پاس ورڈ دینے کے بعد ہی اس تک رسائی ملے گی۔

آپ جب چاہیں پاس ورڈ بدل سکتے ہیں یا انکرپشن کو بند کر کے ڈرائیو کو واپس اصل حالت میں بھی لا سکتے ہیں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

بٹ لاکرپاس ورڈ