انگریزی اردو ڈکشنری آف لائن اور مترجم

Click For Best Technology Stuff from Around the World

انگریزی اردو اور اردو انگریزی ڈکشنریوں کے لیے پلے سٹور پر بہت سی  ایپلی کیشنز موجود ہیں لیکن  انگلش اردو ڈکشنری آف لائن پلس ٹرانسلیٹر میں چند نئی خصوصیات کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس ڈکشنری سے آپ بیک وقت اردو انگریزی ترجمہ، جامع تعریف، مترادف الفاظ، متضاد الفاظ اور اسی طرح  کے قریبی الفاظ دیکھ سکتے ہیں۔

اس ایپ میں انگریزی کا اردو ترجمہ رومن اردو میں بھی لکھا ہوتا ہے جو ایسے افراد کے لیے زبردست فیچر ہے جو اردو حروف  کو نہیں پڑھ سکتے۔اسی طرح ہم رومن میں لکھ بھی سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر  ایپلی کیشن میں جب ہم ”hum“ لکھیں گے تو یہ خودبخود  We ہو جائے گا۔ اس ڈکشنری میں مختلف زبانوں میں مکمل جملے ترجمہ کرنے کی سہولت بھی ہے۔ اس ڈکشنری کی ایک اور زبردست خصوصیت یہ ہے  کہ اسمیں الفاظ کو  آواز سے یعنی بول کر بھی تلاش کیا جا سکتا ہے۔

دیگر خصوصیات

• آف لائن استعمال (آسانی سے اردو، انگلش، دومن)
• 3 لاکھ سےزیادہ  زخیرہ الفاظ۔
• انگریزی اور اردو زبان میں تلاش کی سہولت۔
• الفاظ کوآواز کے ذریعے سے تلاش کرنا۔
• اردو الفاظ کو رومن میں لکھ کر بھی تلاش کیا جا سکتا ہے
• اردو کیبوڈ جس سے اپ اردو ٹائپ کر سکتے ہیں۔
• معانی کے ساتھ ایک سے زیادہ جامع تعریف، مترادف الفاظ، متضاد الفاظ۔
• انگریزی الفاظ کو ٹیکسٹ ٹو سپیچ کی مدد سے سنا بھی جا سکتا ہے۔
• کسی بھی لفظ کے ساتھ سٹار پر کلک کر کے فیورٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے،جسے بعد میں دوبارہ دیکھا جا سکتاہے۔
• ہسٹری میں سابقہ تلاش کیے گئے تمام الفاظ سامنے آ جاتے ہیں۔
• متراجم خصوصیت سے آسانی سے پوا جملہ سارے زبانوں میں تبدیل کرسکتا ہے۔
پلے سٹور سے اس ڈکشنری کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اردو لغتایپلی کیشنایپلی کیشنز
تبصرے (3)
Add Comment
  • BOZDAR Mustafa

    great app…………..congrats to the author/manufacturer/presenter………..However, some features not working. Like removing the odd word of the day….

  • gm -usa

    سنا ھے ۔ مظبوط پاسورڈ کی گائڈ لائن بےکار ثابت ۔،۔ مصنف کا اظہار ندامت تو پھر ماہنامہ کمپیوٹنگ کی ساکھ کو تو نقصان خدا نخواستہ تو نہیں پہنچے گا ؟ ؟ ؟

  • Abdul Rehman

    سر آپ نے یہ ایک بہت ہی معلوماتی تحریر لکھی ہے۔ لیکن ایک درخواست ہے کہ ڈیسک ٹاپ کے لیے دستیاب انگلش – اردو ڈکشنریز کے بارے میں بھی کچھ لکھا جائے۔ اینڈرائڈ کے لیے تو کافی ڈکشنریز دستیاب ہیں، لیکن اگر ڈیسک ٹاپ کے لیے تلاش کرنا شروع کریں تو لے دے کر بس ایک ہی کام کی ڈکشنری ملتی ہے جو کہ “کلین ٹچ اردو انگلش ڈکشنری” ہے،،