اسمارٹ فون پر کیمرے کا نہ کھلنا ٹھیک کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اسمارٹ فونز کی آمد نے ڈیجیٹل کیمروں کی زندگی تقریباً ختم ہی کر دی ہے۔ آج کل فون ایک عام فون نہیں بلکہ تقریباً کیمرا ہی بن چکا ہے۔ زیادہ تر لوگ اسمارٹ فون خریدتے وقت خاص طور پر کیمرے کی کوالٹی کو مدِنظر رکھتے ہیں اور اچھے کیمرے والے فون کو ترجیح دیتے ہیں۔
اب اگر آپ اچانک کہیں دوستوں کے ساتھ تصویر یا اپنی ہی سیلفی بنانے کے لیے جب فون کا کیمرا کھولیں اور آگے سے ایک اس طرح کا ایرر نمودار ہو:
“Unfortunately Camera has Stopped Working”

 

تو دل چاہتا ہے یہ فون دیوار سے دے ماریں۔ یہ مسئلہ کئی سالوں سے موبائل فونز میں موجود ہے اور اب ایک بار پھر اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز میں بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اکثر یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ فون کا کوئی فیچر جیسے کہ فلیش لائٹ ڈس ایبل ہو جاتی ہے، حالانکہ وہ بالکل درست ہوتی ہے لیکن کیمرے کے ساتھ کام نہیں کرتی۔ اس لیے اگر آپ اس مسئلے کا شکار ہیں یا نہیں دونوں صورتوں میں اس کا توڑ آپ کو پتا ہونا چاہیے تاکہ کسی غیر متوقع صورتِ حال میں پریشانی کا سامنا نہ ہو، بلکہ آپ اسے فوراً ٹھیک کرنے کے قابل ہوں۔

ان مسائل کو کیسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے آسانی سے سمجھنے کے لیے یہ وڈیو ملاحظہ کیجیے اور ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرانا مت بھولیں:

Click For Best Technology Stuff from Around the World

فوٹو گرافیفوٹوگرافی
تبصرے (1)
Add Comment
  • Aslam Laasi

    Nice