اینڈروئیڈ کو فلیش، روٹ اور بیک اپ کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اینڈروئیڈ فون کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اکثر مہنگی پڑتی ہے کیونکہ چھوٹی سی خرابی کی وجہ سے یہ کام کرنا بند کر دیتا ہے اور صارف کو فون مکینک کے پاس لے جانا پڑتا ہے۔
اگر فون میں کوئی سافٹ ویئر کا مسئلہ ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ اکثر ایسے مسائل کو ٹھیک کرنے کے عوض صارفین کو ٹھگ لیتے ہیں حالانکہ یہ کام مفت دستیاب سافٹ ویئر سے صارف خود بھی کر سکتا ہے۔

اینڈروئیڈ ماہرین نے ایک ایسا ہی پروگرام تیار کیا ہے جو تقریباً اینڈروئیڈ کے تمام مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ پروگرام ’’کنگ فلیشر‘‘ (King Flasher) کے نام سے مفت موجود ہے۔ اس کے ذریعے اینڈروئیڈ کو روٹ، فلیش اور بیک اپ کیا جا سکتا ہے۔

اگر فون آپریٹنگ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے چلنے سے قاصر ہے تو یہ پروگرام اس کے لیے بالکل درست روم ڈاؤن لوڈ کر کے اسے فون پر فلیش کر سکتا ہے۔

اینڈروئیڈ فون اور ٹیبلٹ کے تمام مسائل کا حل صرف ایک ایپ

فون روٹ کرنے کی ضرورت ہو تو بس فون کو ڈیٹا کیبل کے ذریعے پی سی سے جوڑیں اور کنگ فلیشر کے حوالے کر دیں۔

اینڈروئیڈ فون کی ورانٹی پر اثرانداز ہوئے بغیر اسے روٹ کریں

فون کو تمام تر ڈیٹا اور سیٹنگز کے ساتھ بیک اپ یا ری اسٹور کرنا ہو، فون کا پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں اس کی لاک اسکرین کو ختم کرنا یا پھر ہو پھر سسٹم کو بیک و ری اسٹور کرنا ہو اس پروگرام تمام ضروری ٹولز موجود ہیں۔

روٹ کیے ہوئے اینڈروئیڈ فون کو باآسانی واپس اَن روٹ حالت میں لائیں

اسے استعمال کرنے کے لیے اینڈروئیڈ ڈیوائس پر یو ایس بی ڈی بگنگ موڈ کا فعال ہونا ضروری ہے۔ مفت ڈاؤن لوڈ کریں:
kingflasher.com

متبادل ڈاؤن لوڈ لنک

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی

Click For Best Technology Stuff from Around the World

بیک اپجیل بریکروٹروٹنگفلیش
تبصرے (2)
Add Comment