فلم کے ٹکٹ اور کریم کار بُک کروانے پر 20 فیصد کی رعایت حاصل کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

معروف ٹیکسی سروس کریم آپ کو یہ سہولت دیتی ہے کہ اپنے اسمارٹ فون سے آپ جب چاہیں چند منٹوں میں گاڑی بمع ڈرائیور کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی ضرورت کے تحت بزنس یا اکانومی گاڑی بک کروا سکتے ہیں۔

کریم کی خاص بات اس کی نت نئی پروموشنز ہیں جن کے ذریعے صارفین کو کئی فائدے ہوتے ہیں خاص طور پر کرائے میں ملنے والی رعایت کی وجہ سے کریم تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

کریم کی تازہ ترین پروموشن کے تحت آپ ’’بُک می ڈاٹ پی کے‘‘ ویب سائٹ سے فلم یا بس کا ٹکٹ بک کرواتے وقت 20 فیصد کی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں اس کے عوض آپ کو کریم پر بھی 20 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔

اس آفر سے فائدہ اُٹھانے کے لیے ’’بُک می‘‘ کی ویب سائٹ پر فلم یا بس کا ٹکٹ خریدتے وقت BookMeCareem کا پرومو کوڈ استعمال کریں اور ساتھ میں کریم بھی بیس فیصد رعایت کے ساتھ بُک کروا لیں۔

یہ آفر 31 اکتوبر تک کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ٹیکسیکریمکریم کار