وائی فائی نیٹ ورک کا بھولا پاس ورڈ کیسے دیکھیں؟

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اگر آپ وائرلیس نیٹ ورک یعنی وائی فائی استعمال کرتے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ کنیکٹ کرتے ہوئے ایک ہی دفعہ پاس ورڈ ڈالنا پڑتا ہے۔ ونڈوز یہ پاس ورڈ محفوظ کر لیتی ہے تاکہ اگلی بار یہ نیٹ ورک دستیاب ہونے کی صورت میں خود بخود کنیکٹ کر لے۔ چونکہ وائی فائی نیٹ ورک کا پاس ورڈ بار بار ٹائپ نہیں کرنا پڑتا اس لیے اکثر ہم اسے بھول جاتے ہیں۔ آپ جب چاہیں اپنے وائرلیس نیٹ ورک کا پاس ورڈ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے رن میں ncpa.cpl لکھ کر انٹر پریس کر دیں۔ نیٹ ورک کنکشنز کھل جائیں گے۔ وائرلیس کنکشن پر ڈبل کلک کریں یا رائٹ کلک کر کے status منتخب کر لیں۔ نیٹ ورک کی اسٹیٹس ونڈو کھل جائے گی۔ اب یہاں موجود Wireless Properties کے بٹن پر کلک کریں۔ پراپرٹیز کھلنے کے بعد Security کے ٹیب پر کلک کریں۔ یہاں آپ دیکھیں گے کہ پاس ورڈ موجود ہے لیکن اسے پڑھا نہیں جا سکتا۔ اس کے نیچے موجود چیک باکس Show characters کو چیک لگائیں تو پاس ورڈ کو کیریکٹر کی صورت میں دکھا دیا جائے گا۔

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جون 2013 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

پاس ورڈوائرلیسوائی فائی