فیس بک پر اپنے دوستوں کی لائیک کردہ تصاویر کی تفصیل جانیے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

فیس بک پر یہ فیچر موجود ہے جس کے ذریعے نہ صرف یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ ماضی میں آپ نے کن تصاویر کو لائیک کیا ہے بلکہ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے دوستوں نے کس کس تصویر کو لائیک کیا ہے۔

دن بھر فیس بک پر دوسروں کی شیئر کردہ تصاویر کو لائیک کرنا ہمارے لیے ایک معمولی سی بات ہے لیکن کبھی آپ نے یہ نہیں سوچا ہو گا کہ ان تمام سرگرمیوں کا دوسروں کو بھی پتا لگ سکتا ہے۔

اگر آپ معصوم جانوروں کی، قدرت کے نظاروں کی یا معلوماتی تصاویر کو لائیک کرتے ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں لیکن اگر ہر سامنے آنے والی تصویر کو لائیک کرنا آپ کا مشغلہ ہے تو اب اس سے باز آجائیں کیونکہ یہ فیچر آپ کو شرمندہ بھی کر سکتا ہے بلکہ کچھ لوگوں کے لیے تو یہ فیچر ایک ڈراؤنی فلم کی طرح ثابت ہو گا کیونکہ اس کے ذریعے دوستوں کی آج تک لائیک کردہ تمام تصاویر کو دیکھا جا سکے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنا بہت ہی آسان ہے بس فیس بک کی سرچ بار میں یہ ٹائپ کریں:
“photos liked by me”

ایسا کرنے سے وہ تمام تصاویر دکھائی جائیں گی جنھیں آپ لائیک کر چکے ہیں۔ اگر آپ اپنے کسی دوست کی لائیک کردہ تصاویر دیکھنا چاہیں تو کچھ اس طرح تلاش کرنا ہو گا:
Photos liked by Computing

کمپیوٹنگ کی جگہ اپنے دوست کا نام لکھ کر تلاش کریں۔ لیجیے اب آپ وہ تمام تصاویر دیکھ سکتے ہیں جو آپ کے دوست نے لائیک کی ہیں اور اس کی آپ کو خبر ہی نہ تھی۔

یہاں یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ اس فیچر کے تحت تصاویر دکھاتے ہوئے البتہ پرائیویسی سیٹنگز کو ضرور مدِنظر رکھا جاتا ہے۔ مثلاً اگر آپ کے دوست نے کسی ایسے فرد کی تصویر لائیک کی ہے جو آپ کا دوست نہیں ہے اور اس نے صرف اپنے دوستوں تک اس تصویر کو محدود کر رکھا ہے تو آپ کو وہ تصویر نظر نہیں آئے گی۔

لیکن بہرحال اس فیچر کو آزمانے پر آپ کے دوست کی لائیک کردہ کئی وہ تصاویر نظر ضرور آئیں گی جو کہ پہلے آپ کے علم میں نہیں ہوں گی خاص طور پر پبلک شیئر کردہ تصاویر تو تقریباً تمام ہی اس فہرست میں موجود ہوں گی۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اگست 2016 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

فیس بکلائیک