یوٹیوب پر غیر اخلاقی وڈیوز کیسے غائب کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

یوٹیوب پر دلچسپ وڈیوز دیکھنا سبھی کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ لیکن جب یوٹیوب کا ہوم پیج دیکھیں تو یہ غیراخلاقی وڈیوز سے بھرا نظر آتا ہے۔ اکثر تو ایسے دیکھ کر خیال آتا ہے کہ کاش یہ ویب سائٹ دوبارہ سے بلاک ہو جائے۔

یوٹیوب پر چونکہ ہر طرح کی وڈیوز موجود ہوتی ہیں اس لیے ان سے بچنے کا بندوبست بھی یوٹیوب میں ہی موجود ہے۔ اگر آپ یوٹیوب میں Restricted Mode فعال کر دیں تو غیرمناسب وڈیوز دکھائی نہیں دیتیں۔ بہتر یہی ہے کہ اپنے فون اور کمپیوٹر پر اس آپشن کو فعال رکھیں تاکہ آپ کے بچے اور پورا خاندان ان سے محفوظ رہیں۔

ڈیسک ٹاپ پی سی پر فعال کریں

ڈیسک ٹاپ پر اس آپشن کو فعال کرنے کے لیے یوٹیوب ویب سائٹ کھول لیں اور اسکرول کرتے ہوئے بالکل آخر میں آجائیں۔
یہاں آپ دیکھیں گے تو Restricted Mode کا آپشن موجود ہو گا، اس پر کلک کریں۔
اس کے مزید آپشنز نیچے لوڈ ہو جائیں گے۔ یہ پہلے سے OFF ہوتا ہے اس لیےON پر کلک کرتے ہوئے Save کے بٹن پر کلک کر دیں۔

فون پر فعال کریں

یوٹیوب چونکہ سب کی پسندیدہ وڈیو شیئرنگ کمیونٹی ہے اس لیے اس کی ایپلی کیشن پہلے سے ہی اینڈروئیڈ میں موجود ہوتی ہے۔ یوٹیوب ایپلی کیشن میں بھی اس آپشن کو فعال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے لیے یوٹیوب ایپلی کیشن کی سیٹنگز میں آجائیں۔
سیٹنگز کے اندر ’’جنرل‘‘ کے حصے میں آجائیں۔
یہاں Restricted Mode کو آن کرنے کے لیے ایک بٹن موجود ہو گا۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

تبصرے (1)
Add Comment
  • Inoxent Manxoor

    i think its very nice way to avoid porn videos but if you check this option youtube cant show you LIVE stream