فون کے بڑھتے درجہ حرارت کو کیسے ٹھیک کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ہم اکثر فون کو چارج پر لگا کر بھول جاتے ہیں اس طرح بیٹری سو فیصد چارج ہونے کے باوجود پاور کیبل اس سے منسلک رہتی ہے۔ یہ صورت حال کبھی نقصان دہ ثابت بھی ہوتی ہے اور اکثر لوگوں کو ایک ایرر دیکھنے کو ملتا ہے:
“Battery Over Temperature – Your battery is over temperature, please remove the battery”.


بیٹری چارج کرتے ہوئے یا فون استعمال کرتے ہوئے اگر حد سے زیادہ گرم ہو جائے تو اسے فوری طور پر فون سے الگ کر دینا چاہیے تاکہ فون کے دیگر ہارڈویئر کو نقصان نہ پہنچے۔ گرم بیٹری کو ہوا میں رکھ کر ٹھنڈا کرنے کے بعد ہی استعمال کرنا چاہیے۔ بیٹری کا درجہ حرارت جب اس کی مقرر کردہ برداشت سے زیادہ ہو جاتا ہے تو یہ ایرر دیکھنے کو ملتا ہے۔اس کی وجہ بیٹری کی خرابی یا پھر کسی اور ہارڈویئر میں موجود خرابی یا پھر چارجر کا خراب ہونا بھی ہو سکتا ہے۔

سب سے پہلے تو آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ فون کا موجودہ درجہ حرارت کیا ہے۔ اس کام کے لیے یہ رہنما تحریر پڑھیے:

فون بیٹری کو صحت مند رکھنے کے لیے اس کے درجہ حرارت سےآگاہ رہیں

آئیے آپ کو اس صورت حال سے نمٹنے کی چند تراکیب بتاتے ہیں:

بیٹری کا چارجر بدلیں

اگر آپ فون کے ساتھ ملنے والے چھوٹے سے کتابچے کا مطالعہ کریں تو اس پر لکھا ہوتا ہے کہ فون کے ساتھ دیا گیا چارجر ہی بیٹری کو چارج کرنے کے لیے استعمال کریں۔ دراصل ہر فون میں موجود بیٹری الگ صلاحیت کی حامل ہوتی ہے اس لیے فون بنانے والی کمپنی اسی اعتبار سے چارجر فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ کسی اور فون کا چارجر اپنے فون کی بیٹری کو چارج کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو یہ غلط ہے۔ آپ کو چاہیے کہ ہمیشہ اپنے فون میں موجود نصب بیٹری کے اعتبار سے چارجر استعمال کریں نہ کہ کوئی بھی دستیاب چارجر۔

بیٹری ٹرمنلز کی صفائی کریں

بیٹری کے اندر موجود ایک سرکٹ بیٹری کے درجہ حرارت کو جان کر اس کی معلومات باہر موجود ٹرمنلز کو ارسال کرتا ہے۔ ان ٹرمنلز کے ذریعے یہ معلومات فون تک پہنچتی ہے۔ اس لیے اگر بیٹری کے ٹرمنلز پر کچرا موجود ہو تو یہ معلومات غلط بھی ہو سکتی ہے۔ اس لیے بیٹری کے درست درجہ حرارت سے باخبر رہنے کے لیے بیٹری پر موجود ٹرمنلز کی صفائی کرنی چاہیے۔ لیکن ان کی صفائی کے دوران انتہائی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی نوک دار یا گیلی چیز سے صفائی انھیں مزید نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔

بیٹری کی تبدیلی

اگر بیٹری کے اندر موجود سرکٹ درست طریقے سے کام انجام نہیں دے رہا اور وہ بیٹری کا درجہ حرارت ہمیشہ غلط بتا رہا ہے یعنی فون کو بتایا جا رہا ہے کہ بیٹری کا درجہ حرارت بالکل ٹھیک ہے لیکن آپ واضح طور پر بیٹری کو گرم محسوس کر رہے ہیں تو ایسی بیٹری کو بدل لینا چاہیے۔ یہ سرکٹ مرمت کے قابل نہیں ہوتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ اپنے فون کی بیٹری کے بارے میں درست معلومات حاصل کر کے اس کے لیے مناسب نئی بیٹری خرید لیں۔

اس کے علاوہ یہ مضمون بھی پڑھنا مت بھولیں:

حد سے زیادہ گرم ہوتے اسمارٹ فون کو ٹھنڈا کرنے کے طریقے

 

Click For Best Technology Stuff from Around the World

بیٹریٹمپریچرچارجچارجنگدرجہ حرارت