اپنا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے سے بچائیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

سوشل سروسز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ان کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ساتھ ان کی سیکیوریٹی بھی ایک اہم سوال ہے۔ کچھ سروسز ’’ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن‘‘ کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ صارف ہیکنگ سے محفوظ رہے۔ فیس بک نے بھی اپنے صارفین کو اکاؤنٹ محفوظ رکھنے کے لیے کئی  فیچر دے رکھے ہیں۔ انہی میں سے ایک فیچر ’’فیس بک ٹرسٹڈ اکاؤنٹس‘‘ ہے۔
اس زعم میں مت رہیں کہ آپ اپنا فیس بک پاس ورڈ کبھی نہیں بھول سکتے، کیونکہ تقریباً آپ اسے روز ہی ٹائپ کرتے ہیں اس لیے بھولنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اگر آپ بھول بھی جائیں تو ای میل کے ذریعے یا اپنے اکاؤنٹ میں کنفیگر فون کے ذریعے پاس ورڈ ری سیٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول جائیں یا اکاؤنٹ ہیک ہو جائے اور ہیکر اکاؤنٹ میں موجود ای میل ایڈریس اور فون نمبر بدل دے تو اکاؤنٹ واپس حاصل کرنے کا آخری سہارا یہی قابل بھروسا دوست ہوتے ہیں۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح قابل بھروسا کونٹیکٹس ایڈ کیے جاتے ہیں اور ان کے ذریعے اکاؤنٹ واپس حاصل کیا جاتا ہے۔
ٹرسٹڈ اکاؤنٹس کے ذریعے دراصل اپنا ہیک اکاؤنٹ واپس حاصل کرنے کا ایک اور آپشن مل جاتا ہے۔ تین سے لے کر پانچ دوستوں کو اس میں ایڈ کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ مشکل میں ہوں اور آپ کا اکاؤنٹ نہ کھل رہا ہو تو ان دوستوں سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔ فیس بک آپ کے ان منتخب کردہ دوستوں کو سیکیورٹی کوڈ بھیجتا ہے۔ دوستوں سے کوڈ لے کر فیس بک کو فراہم کرنے پر اکاؤنٹ آپ کو واپس مل جاتا ہے۔ یہ سارا سسٹم کیسے کام کرتا ہے، اس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں۔

قابل بھروسا دوست منتخب کریں

دُور اندیشی سے کام لیتے ہوئے ہمیشہ تمام سیکیورٹی فیچرز کو استعمال کریں۔ ٹرسٹڈ کونٹیکٹس بھی آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں شامل رکھنے چاہئیں۔ یہ کونٹیکٹس ایڈ کرنے کے لیے فیس بک اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے کے بعد گیئر کے آئی کن پر کلک کے کے ’’اکاؤنٹ سیٹنگز‘‘ کے آپشن پر کلک کریں۔
بائیں طرف موجود آپشنز میں سے ’’سیکیوریٹی‘‘ پر کلک کرنے کے بعد Trusted accounts پر کلک کریں۔
ایک پاپ اپ کھل جائے گا، اسے پڑھ کر آپ جان سکتے ہیں کہ دراصل یہ ٹرسٹڈ اکاؤنٹس ہیں کیا اور کام کیسے کرتے ہیں۔ اس کے بعد Choose Trusted Contacts پر کلک کریں۔
اب اپنے ان دوستوں کے نام ٹائپ کر کے منتخب کر لیں جنھیں آپ قابل بھروسا سمجھتے ہیں۔ کم سے کم تین اور زیادہ سے زیادہ پانچ دوست ایڈ کیے جا سکتے ہیں۔
یہ کام کرنے کے بعد اوکے کرتے ہی تصدیق کے لیے دوبارہ پاس ورڈ طلب کیا جائے گا۔ اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ ٹائپ کر کے Submit کے بٹن پر کلک کر دیں۔
جب بھی ضرورت پڑے اس ٹرسٹڈ کونٹیکٹس کی لسٹ کو بدلا یا مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ دوبارہ سیکیوریٹی میں موجود ٹرسٹڈ کونٹیکٹس دیکھیں گے تو وہاں Edit اور Removal All کا آپشن موجود ہو گا۔
ٹرسٹڈ کونٹیکٹس کو ایڈ کرتے ہوئے آپ کو چند باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

مکمل مضمون پڑھنے کے لیے ’’جون 2013‘‘ کا شمارہ ملاحظہ کیجیے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اکاؤنٹسیکیورٹیفیس بکہیک