بھارتی ہیکرز کے تازہ حملے میں سی ایس ڈی کی ویب سائٹ ہیک

Click For Best Technology Stuff from Around the World

پچھلے ہی دنوں کچھ ہیکرز نے سات بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائٹس ہیک کر لی تھیں۔ ان ہیکرز کے پیغامات پاکستان کے حق میں تھے جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔

پاکستانی اور بھارتی ہیکرز کی چپقلش کافی عرصے سے جاری ہے۔ اس کا تازہ ترین نشانہ پاکستانی ویب سائٹ بنی ہے۔

کینٹین اسٹورز ڈپارٹمنٹ یعنی سی ایس ڈی کی ویب سائٹ اب کی بار بھارتی ہیکرز نے ہیک کر لی ہے۔ تادمِ تحریر ویب سائٹ پر بھارتی جھنڈا لہرا رہا ہے۔ انڈین سائبر سکلز نے گروپ نے یہ کارروائی کی ہے۔

ہیکرز کے اس گروپ میں بارہ نام شامل ہیں جو کہ انھوں نے ہیک شدہ صفحے پر لکھے ہیں۔ ان میں سے ابتدائی نام یش پوار (Yash Pawar)  ہے۔ اور اس ہیک شدہ صفحے پر فیس بک لنک بھی یش پوار کی پروفائل کا دیا گیا ہے۔

یش پوار نے اپنی پروفائل پر نام کے ساتھ لکھ رکھا ہے ’’بلاک کر دے مجھ کو ورنہ‘‘ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہیکنگ میں کافی مہارت رکھتا ہے۔

سی ایس ڈی کی ویب سائٹ کا صرف ایک پیج ہی ہیک کیا گیا ہے ویب سائٹ کے باقی صفحات مکمل فعال ہیں۔ سی ایس ڈی اسٹورز فوجیوں کے لیے رعایتی قیمتوں پر ایشا فروخت کرنے والا اسٹور ہے جو کہ وزارت دفاع کے ماتحت آتا ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ہیک