آئی او ایس 11 کا دسواں بی ٹا ورژن جاری کردیا گیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 کے اجرا سے چند ہفتے قبل، اس کا دسواں بی ٹا ورژن ڈویلپرز کے لیے جاری کردیا ہے۔ اگر آپ کے پاس ڈویلپر اکاؤنٹ موجود ہے اور آپ آئی او ایس کا کا اگلا ورژن آزمانا چاہتے ہیں تو آپ یہ نیا بی ٹا ورژن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
آئی او ایس 11، آئی فون اور آئی پیڈ ڈیوائسز رکھنے والوں کے لیے آپریٹنگ سسٹم کی ایک قابلِ ذکر تبدیلی ہوگی۔ ایپل کی جانب سے پہلی بار اس کی رونمائی جون 2017ء میں ورلڈ وائیڈ ڈویپلرز کانفرنس کے موقع پر کی گئی تھی۔ اس کے مختلف بی ٹا ورژن ڈویلپرز کی آزمائش کے لیے گزشتہ تین ماہ سے دستیاب رہے ہیں۔ توقع ہے کہ حسبِ روایت، 12 ستمبر کو نئے آئی فون کے اجرا کے ایک ہفتے بعد آئی او ایس 11 ریلیز کردیا جائے گا۔ موجودہ آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے یہ اپڈیٹ مفت دستیاب ہوگی۔
اگرچہ اس مرحلے پر جاری کیا گیا بی ٹا ورژن کافی اسٹیبل ہے، لیکن روزمرہ استعمال میں رہنے والے آئی فون میں اسے انسٹال نہ کرنا ہی بہتر رہے گا۔
آئی او ایس 11، آئی پیڈ میں بڑی تبدیلیاں لے کر آئے گا۔ آپ اپنے ٹیبلٹ میں فائلوں اور ایپ آئکنز کو ڈریگ اینڈ ڈراپ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ایک نیا ایپ سوئچر، ڈوک، اور فائلز ایپ بھی شامل ہوگی جو ایپس لانچ کرنے اور دستاویزات کو بآسانی ترتیب دینے میں معاون ہوگی۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آئی او ایسآئی پیڈایپلایپل آئی فون