گوگل کی نئی سکیوریٹی سروس جو فون کو رکھے گی ہر سائبر حملے سے محفوظ

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اب چونکہ دنیا اسمارٹ فون پر مکمل طور پر منتقل ہو چکی ہے تو ہیکرز اور دھوکے بازوں نے بھی اسے مکمل طور پر اپنا نشانہ بنا لیا ہے۔ کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹمز ہوں یا اسمارٹ فونز سب بری طرح وائرسز اور مال ویئر کی زد میں ہیں۔

کبھی کسی ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی براؤزنگ کے دوران وائرس زدہ ویب سائٹس کے ذریعے تنگ کیا جاتا ہے۔ لیکن اب اینڈروئیڈ صارفین کے ساتھ ایسا کم از کم نہیں ہو گا۔ کیونکہ اپنے اربوں اینڈروئیڈ صارفین کو مال ویئر اور وائرسز سے بچانے کے لیے گوگل نے نے ایک انتہائی اہم قدم اُٹھاتے ہوئے ایک زبردست سکیوریٹی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

اس نئی سروس کو ’’گوگل پلے پروٹیکٹ‘‘ (Play protect) کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے گوگل پلے اسٹور میں ہی شامل کیا گیا ہے یعنی اسے استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کسی الگ ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس کی مزید تفصیل دیکھیں:

play-protect

اس کی تفصیل آپ اپنے فون کی سیٹنگز میں گوگل اور پھر اس کے بعد سکیوریٹی کے حصے میں دیکھ سکتے ہیں۔ پلے پروٹیکٹ آپ کے فون میں شامل ہونے والی ہر ایپلی کیشن کو اسکین کر کے سکیوریٹی رپورٹ فراہم کرے گی۔

یہ فون کو کسی بھی دوسرے ذرائع سے نقصان پہنچانے کی کوششوں کو بھی بلاک کر سکتی ہے۔ اس کا تیسرا فیچر محفوظ براؤزنگ ہے۔ یعنی انٹرنیٹ پر کوئی بھی ویب سائٹ اگر نقصان دہ ہو گی یہ فوراً اسے بھی بلاک کر دے گی۔

یعنی یہ ایپ نہ صرف خود بخود اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں موجود ہو گی بلکہ خود کار طریقے سے سب چیزوں کو خود ہی اسکین کر ڈیوائس کو محفوظ بنائے گی۔

یہ کہا جا سکتا ہے کہ گوگل پلے پروٹیکٹ گوگل کی ایک انتہائی لاجواب اور زبردست کاوش ہے جو اینڈروئیڈ صارفین کو ہر طرح کے سائبر حملوں سے بالکل محفوظ بنا دے گی۔

 

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گوگل پلے اسٹورگوگل پلے پروٹیکٹ