ایل جی نے اپنے تازہ ترین اسمارٹ فون V30 کی فراہمی کا آغاز کردیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

پریس ریلیز – کراچی، 26 ستمبر، 2017۔ ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے رواں ہفتے V30کے نام سے اپنے بہترین اسمارٹ فون کی  فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔ اس کے بعد آنے والے دنوں اور ہفتوں میں یہ اسمارٹ فون شمالی امریکہ، یورپ اور دنیا کی دیگر اہم مارکیٹوں میں پیش کیا جائے گا۔

ایل جی کا V30اسمارٹ فون اب تک 26 ایوارڈز جیت چکا ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کو اسکے شاندار ڈیزائن اور انواع اقسام کے جدت انگیز فیچرز کو سراہتے ہوئے پیشنگوئی کررہے ہیں کہ یہ وہ فون ہے جس کا پیشہ ورانہ مواد کی تخلیق کے مقابلے میں کوئی ثانی نہیں ہے۔

صارفین کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑی اسکرین کے ساتھ چھوٹے سائز کو ایل جی کے انجینئرز نے 6 انچ مختصر کیا، فریم میں 18:9 کا فل ویژن ڈسپلے کا فریم بنایا جو پچھلے اسمارٹ فون کے مقابلے میں 8 ملی میٹر زیادہ چھوٹا اور 3 ملی میٹر مزید سکڑاؤ کا حامل ہے۔ اس کے خصوصی گلاس میں فرنٹ اور بیک پر خصوصی شیٹ چڑھی ہوئی ہے اور اسکے کنارے خم دار ہیں۔ یہ صرف 158 گرام وزنی ہے۔ یہ 6 انچ کٹیگری میں سب سے ہلکا اسمارٹ فون ہے۔

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکسیشن کمپنی کے پریذیڈنٹ جونو چو نے کہا، ” V30اسمارٹ فون کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ صارفین کی زندگی کے مختلف لمحات کو محفوظ بنانے کے لئے مدد کرے۔ جب اس کو دیکھنے کا معاملہ آتا ہے تو اس کے افعال اور خصوصیات ہمارے بصری، سماعتی اور لمس کے احساسات سے خوش ہوں۔ یہ اب تک کا سب سے زیادہ خوبصورت اسمارٹ فون ہے جو ہم نے تیار کیا ہے۔”

ایل جی اسمارٹ فون فوٹوگرافی کے شعبے میں رہنما کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس فون کی خصوصیات میں انڈسٹری کی جدتیں جیسے پہلے F1.6 اپرچر اور گلاس لینسز شامل ہیں جس کی مدد سے پیشہ ورانہ سطح کی فلمیں اور ویڈیوز ایل جی سائن لاگ فارمیٹ اور فل ویژن فارمیٹ کے ساتھ اسمارٹ فون انڈسٹری کے پہلے اولیڈ ڈسپلے میں شوٹ کی جاسکتی ہیں۔

F1.6 اپرچر لینس بنیادی طور پر مرکزی کیمرے سے لی جانے والی تصویر کو زیادہ روشن بناتا ہے۔ یہ انتہائی شفاف لینس گلاس سے بنا ہے جو صرف انتہائی جدید ترین کیمروں میں ہی استعمال ہوتا ہے اور یہ زیادہ بہتر انداز سے تصویر میں رنگ بھرتا ہے اور روایتی پلاسٹک کے لینسز کے مقابلے میں انتہائی جاندار تصاویر کھینچتا ہے۔

ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے V30اسمارٹ فون سائن ویڈیو کے آپشن سے آراستہ ہے اور پرو سائن ایفکٹس کے فیچرز کی بدولت کسی بھی طرح شوٹ کرسکتے ہیں۔ اسمارٹ فون انڈسٹری میں پہلی بار پوائنٹ زوم فیچر کی بدولت تصویر کے فریم میں کسی بھی چیز کو مزید زوم کیا جاسکتا ہے۔ ان سب چیزوں کو جب کیو ایچ ڈی پلس (2880 x 1440) اولیڈ فل ویژن ڈسپلے کے ساتھ ملایا جاتا ہے تو وہ زیادہ تیزرفتاری کے ساتھ کام کرتا ہے اور گوگل ڈے ڈریم وی آر کی بدولت تصویر مثالی بن جاتی ہے۔ اس اسمارٹ فون کی ہر مارکیٹ میں دستیابی اور قیمت کے بارے میں مقامی طور اعلان کیا جائے گا۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World