لینکس منٹ انسٹالیشن گائیڈ

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اگلی ونڈو میں انسٹالیشن کی ڈرائیو اور لینکس منٹ کے لیے مختص اسپیس کے بارے میں پوچھا جائے گا۔(تصویر05)

اگر آپ اسے پہلے سے موجودہ ونڈوز کے ساتھ انسٹال کرنے جا رہے ہیں تو یہ سب سے اہم اور خطرناک مرحلہ ہے۔ اس مرحلے پر کسی بھی قسم کی جلد بازی کے نتیجے میں آپ اپنے تمام ڈیٹا سے ہاتھ بھی دھو سکتے ہیں۔

دراصل یہاں پہلے تو یہ منتخب کرنا ہے کہ لینکس منٹ کس پارٹیشن میں انسٹال ہو اور دوسرا اسے کتنی اسپیس استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ ظاہر ہے کہ آپ نے اسے اپنے پہلے سے موجود آپریٹنگ سسٹم کی مکمل ڈرائیو عنایت کر دی تو یہ اسے مکمل صاف کر دے گی اور پہلا آپریٹنگ سسٹم استعمال کے قابل نہیں رہے گا۔
اس مرحلے پر نیچے موجود آپشن ایڈوانسڈ پارٹیشنگ ٹول (advanced partitioning tool) منتخب کریں تاکہ باآسانی ہارڈ ڈرائیو پارٹیشن منتخب ہو سکے۔ اسے منتخب کرتے ہی اگلی اسکرین پر آپ کو ہارڈ ڈسک کے تمام پارٹیشنز دکھائے جائیں گے۔(تصویر06)

یہاں بہت ہی آرام اور تسلی سے وہ پارٹیشن منتخب کریں جس میں لینکس منٹ انسٹال کرنی ہو گی۔ پارٹیشن تلاش کرنے میں کچھ دشواری ہو سکتی ہے کیونکہ یہاں تمام پارٹیشنز sda1 اور sda2 اور اسی ترتیب سے موجود ہوتے ہیں۔ اپنے پارٹیشن کے فائل سسٹم یا اس کے سائز سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ کون سا پارٹیشن C ہے اور کون سا D وغیرہ۔

چونکہ ہم پہلے موجود آپریٹنگ سسٹم ختم کرتے ہوئے لینکس منٹ انسٹال کرنے جا رہے ہیں اس لیے قوی امید ہے کہ ونڈوز C ڈرائیو میں موجود ہو گی۔ اس لیے سی ڈرائیو کو منتخب کرکے نیچے Change کے بٹن پر کلک کریں۔ آپ کے سامنے ایک چھوٹا دریچہ نمودار ہوگا جس میں سب سے پہلے آپ کے منتخب کردہ پارٹیشن کا سائز لکھا ہوگا۔ اُس کے بعد پارٹیشن کے فائل سسٹم کے انتخاب کا آپشن ہوگا۔ آپ Use as کے منیو سے Ext4 journaling file system منتخب کریں اور اُس سے نیچے پارٹیشن فارمیٹ کرنے کے آپشن پر چیک لگادیں۔ آخری مرحلہ یہ ہے کہ آپ ماؤنٹ پوائنٹ (Mount Point) کے مینو سے / منتخب کریں گے جس سے لینکس آپ کے پارٹیشن کی روٹ ڈائریکٹری میں نصب ہوگی۔(تصویر07)

اس کے بعد جب آپ OK پر کلک کرکے آگے بڑھنا چاہیں گے تو ممکن ہے کہ آپ کو خبردار کیا جائے کہ اس عمل سے آپ کے پارٹیشن پر موجود تمام ڈیٹا ضائع ہوجائے۔ اگر آپ اپنے ڈیٹا کا بیک اپ لے چکے ہیں تو آپ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔
اب Install Now کے بٹن پر کلک کریں۔ اگلی ونڈو پر آپ کے مقام کے بارے میں دریافت کیا جائے گا۔(تصویر08)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

لینکسلینکس منٹمنٹونڈوز ایکس پی
تبصرے (4)
Add Comment
  • TechUrdu.com

    Nice, thanks for sharing.

    اس جیسی معلوماتی اور مفید تحریریں وقتاً‌ فوقتاً‌ شائع کرتے رہا کریں۔ لگتا ہے عمار ابن ضیاء بھائی لینکس کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اگر وہ لینکس آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل ویب سرور سیٹ اپ کرنے کے لیے بھی کوئی تحریر تیار کر سکیں تو بہت اچھا ہوگا۔

  • Khadim Skardu

    kia is man dusry program masla photo shop Gom playe , browser aghir install hosky ga ya is k leye makhsus program he krny hongy?

  • Khadim Skardu

    Salam . kafee arsa pehly aap ki magazine man web domain ka 1 add deakha tha. 1000 salana, and create krny ka 1000. but kaye bar call kia rabita naho ska. malumat frham kejeyega

  • Waseel Ahmad Mufti

    janab dual boot ka tareeka b btadien