جادوئی کلینر، جو ایک بار میں ہی ڈیلیٹ کر دے ساری بے کار تصویریں

تصاویر ڈسک اسپیس کا ایک بڑا حصہ کھا جاتی ہیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایک وقت تھا تصویریں سوچ سمجھ کر بنانا پڑتی تھیں۔ کیمرے میں موجود رول صرف 36 تصویریں بنانے کی اجازت دیتا تھا، اس لیے غیرضروری تصویریں بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ لیکن اگر آج ہم اپنے اسمارٹ فون کی گیلری کھول کر دیکھیں تو تصویریں گِننا مشکل ہو جاتا ہے۔ فون میں کیمرا ہونے کی وجہ سے سبھی اناپ شناپ تصویریں بنانے سے باز نہیں آتے، اس کے علاوہ دن بھر ہمیں وٹس ایپ اور دیگر میسجنگ ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی سیکڑوں تصاویر موصول ہوتی ہیں، اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ فون کی اسٹوریج انتہائی تیزی سے بھرنا شروع ہو جاتی ہے۔

آج کل کے اس تیز دور میں کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ تصویروں کو دیکھ دیکھ کر ان میں موجود فالتو تصویروں کو ڈیلیٹ کرے، لیکن جب اچانک یہ پیغام ملتا ہے کہ آپ کے فون کی اسٹوریج تقریباً بھر چکی ہے تب پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس مسئلے کا بہترین حل Siftr Magic Cleaner ایپلی کیشن کی صورت میں آیا ہے۔ یہ جادوئی ایپلی کیشن اپنے خاص میکانزم سے گیلری میں موجود تمام تصاویر کو اسکین کر کے ان میں سے غیر ضروری تصویروںکی نشاندہی کر سکتی ہے۔ چونکہ اسمارٹ فون میں تصاویر بنانے کی کوئی حد مقرر نہیں اس لیے ہم ایک ہی پوز کی یا چیز کی درجنوں تصاویر بنا لیتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن ایسی تصاویر کو نہ صرف فلٹر کر کے دِکھا سکتی ہے بلکہ انھیں ڈیلیٹ بھی کر سکتی ہے۔

آج کل چونکہ اسمارٹ فون میں انتہائی اچھے کیمرے نصب ہوتے ہیں اس لیے ان سے بنائی گئی تصاویر بھی کافی بڑے سائز کی حامل ہوتی ہیں۔ اگر آپ تصاویر کی وجہ سے فون کی بھرتی اسٹوریج سے پریشان ہیں تو اس کا آسان حل یہی ہے کہ پہلے گوگل فوٹوز ایپلی کیشن انسٹال کریں، یہ ایپ آپ کی تمام میڈیا فائلز کو آپ کے گوگل اکاؤنٹ اپ لوڈ کر سکتی ہے۔ اس کے بعد آپ Siftr Magic Cleaner انسٹال کر کے بے فکر ہو کر تمام غیر ضروری تصاویر کو حذف کر کے ایک بڑی خالی اسپیس حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ ایپ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے مفت دستیاب ہے۔

اینڈروئیڈ کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں

آئی فون کے لئے ڈاؤن لوڈ کریں

نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 126 میں شائع ہوئی

اگر آپ یہ اور اس جیسی درجنوں معلوماتی تحاریر پڑھنا چاہتے ہیں تو گھر بیٹھے کمپیوٹنگ کا تازہ شمارہ حاصل کریں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آئی فوناسمارٹ فوناینڈروئیڈجنک کلینرڈسک اسپیسکلینرکلینر ایپموبائل فون