ماسیوو اوپن آن لائن کورسز

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایلی سن

alison.com

MOOCکے حوالے سے یہ ایک نہایت اہم ویب سائٹ ہے۔ جس کا مقولہ ہے ’’ مفت سند یافتہ تعلیم سیکھنے کی ایک نئی دنیا‘‘۔ یہ دنیا کے بہترین اداروں مثلاً برٹش کونسل، گوگل، مائیکرو سافٹ اور میک میلن وغیرہ کے تسلیم شدہ مفت کورسز پیش کرتا ہے۔ کورسز، امتحان اور کورس مٹیرئیل بالکل مفت ہیں۔تاہم تصدیق شدہ سند کی فیس ہے۔ یہاں کئی مضامین کے 600سے زائد مفت کورسز دستیاب ہیں اس کے علاوہ یہاں ڈپلومہ کورسز بھی ہیں۔Alisonکی خوبی یہ ہے کہ یہاں آپ جب چاہیں اور کئی بار اسِسمنٹ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ لیکن اسے پاس کرنے کے لیے 80فی صد نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں کورس پاس ہونے کی صورت میں آپ باقاعدہ Alisonسند یافتہ گریجویٹ بن جائیں گے۔نیز کورس مکمل کرنے کے بعداپنی کامیابی کے ثبوت کے طور پر آپ اپنا ریکارڈ ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔

جی سی ایف لرن فری

www.gcflearnfree.org

یہ ویب سائٹ مفت کورسز کے ساتھ ساتھ مختصر اسباق اور مفت ایپلی کیشن بھی فراہم کرتی ہے۔یہاں ڈگری پروگرام کے بجائے مخصوص مہارت سیکھنے کے اسباق موجود ہیں ، جیسے ’’مائیکروسافٹ ورڈ سیکھئے‘‘۔ یہ بلخصوص ان افراد کے لیے ہے جو کمپیوٹر، ایم ایس آفس ، مختلف ڈیوائسز ، انٹرنیٹ اور ونڈوز کا استعمال سیکھنا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ یہاں مختلف رہنما موضوعات کے اسباق موجود ہیں، جیسے نوکری کی تلاش، تعلیم و تجربہ کے کوائف یعنی CVلکھنا، کور لیٹر لکھنااور کیرئیر کی منصوبہ بندی وغیرہ۔اس کے علاوہ یہاں ٹیکنالوجی کے دیگر بنیادی کورسز بھی موجود ہیںمثلاً سوشل میڈیا کا استعمال، کلائوڈٹیکنالوجی کا استعمال وغیرہ۔یہ کورسز رہنما تصاویر، ویڈیو لیکچرز اور ریڈنگ مٹیرئیل کی صورت میں موجود ہیں۔GFC labکے ربط میں مختلف ٹیٹوریل موجود ہیں مثلاًکی بورڈ ٹائپنگ پریکٹس ، انگلش گرامر اور میتھ کی پریکٹس وغیرہ۔

گوگل یونی ورسٹی کنسورشیئم

https://developers.google.com/university

گوگل کوڈ یونی ورسٹی کمپیوٹرسائنس کے کورسز آفر کرتی ہے ان افراد کے لیے جو کوڈنگ اور لینگویج میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اپنے پسندیدہ کورسز منتخب کرنے سے تمام کورس مٹیرئیل ویڈیوز اور اسباق پیش ہو جاتے ہیں۔ ان کورسز میںاینڈرائیڈ ڈیویلپمنٹ پروگرامنگ اور کمپیوٹنگ، اسمارٹ فون ، AJAX،پی ایچ پی، جاوااسکرپٹ اور جی آئی ایس کے ساتھ گوگل میپ وغیرہ شامل ہیں۔یہاں بحث و مباحثے کے ربط کے علاوہ پروجیکٹ ڈیویلپمنٹ مینجمنٹ کا ٹول بھی موجود ہے۔یہ ویب سائٹ کمپیوٹر سائنس سے تعلق رکھنے والے ان طلبہ کے لیے نہایت مفید ہے جو کسی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔اس کی مثالوں میں یونی ورسٹی آف میری لینڈ کے طلبہ کی کوششوں سے تیار کردہ اوپن سورس اینڈرائیڈ ٹیچنگ مٹیرئیل کے منصوبے کے علاوہ اسٹین فورڈ موبی سوشل کمپیوٹنگ لیبارٹری کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

سیلر

www.saylor.org

Saylorیونی ورسٹی مختلف مضامین کے ڈگری پروگرام پیش کرتی ہے۔ یہاں نرسری جماعت سے لے کر یونی ورسٹی اور پیشہ ورانہ کورسز کی وسیع تعداد موجود ہے۔اسکول کے کورسز کے علاوہ تمام کورسز تسلیم شدہ ہیں۔ Saylor کا عہد ہے کہ آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی علمی قابلیت اور تعلیم روایتی کالج کی تعلیم کے مساوی ہوگی۔کورسز کا مٹیرئیل اچھا ہے ۔یہاں کورسز کو کسی بھی وقت منتخب کر کے کسی بھی وقت ان کا آغاز کیا جا سکتا ہے اور اپنی سہولت کے لحاظ سے انہیں مکمل کیا جا سکتا ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

MOOCآن لائن پڑھائیآن لائن کورساوپن لرننگاوپن یونی ورسٹیاوپن یونیورسٹیای لرننگتدریستعلیمفاصلاتی تعلیم