رسیدیں گم ہونے کی پریشانی ختم کریں، اپنی جیب میں اسکینر رکھیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آج کل جگہ جگہ ہر چیز کی خریداری پر رسیدیں ملتی ہیں، جو اکثر بعد میں ضرورت بھی پڑتی ہیں اس لیے ہم انھیں سنبھال کر رکھتے ہیں۔کبھی بینک میں کچھ پیسے جمع کرائیں تو اس کی رسید، کبھی کسی اسٹور سے سامان خریدا تو اس کی رسید، کبھی فلیٹ کی مینٹیننس کی فیس دی تو اس کی رسید۔ اور کچھ ہو نا یوٹیلیٹی بلز تو ادا کرنے ہی ہوں گے، پانی، گیس، بجلی اور انٹرنیٹ وغیرہ کے بلز جمع کرا ان کو بھی بطور ثبوت اپنے پاس محفوظ رکھنا پڑتا ہے۔

اس طرح دستاویزات کا ایک پلندہ جمع ہو جاتا ہے اور ہمیں انھیں کھونے سے ڈرتے بھی ہیں  کیونکہ کچھ پتا نہیں کب ان کی ضرورت پڑ جائے۔ایسی صورتِ حال میں آپ کے فون میں کوئی اسکینر ایپ موجود ہونی چاہیے۔

اس حوالے سے مائیکروسافٹ کی ایپلی کیشن ’’آفس لینس‘‘ (Office Lens) ایک بہترین ایپلی کیشن ہے۔ آفس لینس کے انسٹال ہونے کی وجہ سے سمجھیں ایک بہترین اسکینر آپ کی جیب میں موجود ہے۔

یہ ایپلی کیشن کئی خوبیوں سے لیس ہے مثلاً جب آپ کسی کاغذ کو یا حتیٰ کے وائٹ بورڈ کو اسکین کرتے ہیں تو یہ خود بخود مطلوبہ ایرے کا تعین کر سکتی ہے تاکہ اس کے اردگرد موجود غیر ضروری چیزیں اسکین نہ ہوں۔اس کے بعد یہ صرف درکار چیز کو اسکین کر کے آپ کے سامنے پیش کر دیتی ہے جسے آپ پی ڈی ایف اور jpg فارمیٹ میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

یہی نہیں اس میں OCR یعنی آپٹیکل کریکٹر ریکگنائزیشن کی سہولت بھی موجود ہے۔ یعنی یہ تصویر میں موجود ٹیکسٹ چاہے وہ ہاتھ سے بھی کیوں نہ لکھا ہو کو اسکین کر کے پڑھ سکتی ہے تاکہ آپ کچھ لکھ کر تلاش کریں تو فوراً درست اسکین کی ہوئی تصویر آپ کے سامنے پیش کر دے۔آفس لینس میں اسکین ڈاکیومنٹس ون ڈرائیو پر اپ لوڈ بھی کیے جا سکتے ہیں۔ یہ ایپ اینڈروئیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز فون صارفین کے لیے مفت موجود ہے۔

اینڈروئیڈ کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں

آئی فون کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں

ونڈوز فون کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی

 

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اسکیناسکینراسکیننگاو سی آرایڈوبیپی ڈی ایفڈاکیومنٹڈاکیومنٹ اسکینڈاکیومنٹ اسکینرڈیجیٹل کاپیرسید