آن لائن شاپنگ میں پیسے بچائیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

چھوٹی اور نئی دکانوں پر توجہ دیں

ہمیشہ بڑے اور مشہور آن لائن اسٹور سے چیزیں خریدنے کے بجائے چھوٹے لیکن بھروسے مند اسٹورز کی تلاش کریں۔ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ ان کی قیمتیں کم ہوں گی کیونکہ انھیں بڑے اسٹورز سے مقابلہ کرنا ہے۔آپ کو اچھی اور تیز کسٹمر سروس بھی ملے گی اور اگر آپ کہیں تو شاید آپ کو ڈسکاؤنٹ بھی مل جائیں۔ چھوٹے اسٹورز کو ڈھونڈنا آسان ہے۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہوگا کہ جس آئیٹم کو خریدنا چاہتے ہیں اسے گوگل پر لکھ کر سرچ کریں۔ پھر آپ سرچ کے دوسرے یا تیسرے صفحے پر جائیں تو آپ کو بہت سے چھوٹے اور اچھے اسٹورز مل جائیں گے جو کہ آپ کے منتظر ہوں گے۔

یہ چھوٹے آن لائن اسٹور بہت پرجوش ہوں گے کہ آپ نے انھیں توجہ دی اور آپ کو اپنی پروڈکٹ بیچنے کے لئے اچھی سے اچھی پیشکش کریں گے کیونکہ ان کے لئے کچھ نہ بیچنے سے بہتر ہے کہ پروڈکٹ کو سستا بیچ دیا جائے۔

اختتامیہ

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ میں فائدے سے بھرپور بلیک فرائیڈے اور سائبر منڈے کو بھول گیا ہوں تو ایسا بالکل نہیں ہے۔ ان ایونٹس کا کئی دن اور ہفتوں پہلے اعلان کردیا جاتا ہے تو یہ ایونٹ راز نہیں ہیں۔ لیکن ہاں ان ایونٹس پر قیمتیں بہت زیادہ کم کردی جاتی ہیں۔ آن لائن شاپنگ کا جب بھی موقع ملے کرنی چاہیے۔ اصلی اسٹورز کے برعکس ان دکانداروں کو نہ تو دکانیں بنانا پڑتی ہیں اور نہ ہی کرایہ دینا پڑتا ہے، اس لئے آن لائن اسٹورز کے یہ تمام اخراجات بچ جاتے ہیں اور ہم سستی چیزو ں سے فیضیاب ہوتے ہیں۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جنوری 2016 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آن لائن شاپنگبچتڈسکاؤنٹڈیلزشاپنگکوپن
تبصرے (1)
Add Comment
  • Mohammad Wasim

    .بہت خوب مضمون هے.اگر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈز سے آن لائن خریداری کا طریقہ کار بھی بتا دیا جائے تو بہت سے لوگوں کا بھلا هو جائے گا. شکریہ.