اوپو نے پاکستان میں A71 اسمارٹ فون متعارف کروادیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی اوپو (OPPO) نے پاکستان میں نیا اسمارٹ فون A71 متعارف کرادیا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں64 بٹ Octa کور پروسیسر ، 3 گیگا بائٹس ریم اور 3000 ملی ایمپیئر آوور بیٹری نصب ہے۔ اس کے پانچ میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے میں بیوٹیفائی 4.0 ٹیکنالوجی کی بدولت بہترین سیلفیز لی جاسکتی ہیں ۔اوپو کے A71اسمارٹ فون میں کلر او ایس 3.1 ہے ۔

اس فون کی باڈی خاصی پتلی اور دھاتی ہے جس سے یہ بہت منفرد نظر آتا ہے۔ یہ دو رنگوں گولڈر اور بلیک میں دستیاب ہے۔ پاکستان میں اس کی قیمت 19ہزار 899 روپے ہے اور یہ فی الحال صرف آف لائن اسٹورز پر دستیاب ہے۔

A71اسمارٹ فون کے متعارف ہونے پر اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانج نے کہا، ‘تیزرفتار اور تغیرپذیر نسلوں کے ہمراہ اوپو کا عزم ہے کہ اپنے صارفین اور پرستاروں کو ہر گزرتے روز کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی فراہم کرے۔ ہمیں پاکستان میں بڑے اسمارٹ فون برانڈ کے طور پر اپنی شناخت بنانے میں اوپو کے ان پرستار کی محبت اور تعاون نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ A71اسمارٹ فون کی شاندار باڈی اور فیچرز کی بدولت صارفین اسے روانی کے ساتھ استعمال کرنے کے قابل ہوگئے ۔

مختلف اقسام کے فلٹرز کی شمولیت سے اس فون کیمرا کی فعالیت میں غیرمعمولی طور پر اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کے 13 میگا پکسل کے بیک کیمرے میں ملٹی فریم ڈی نوائزنگ ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی بدولت کم روشنی کے باوجود زیادہ واضح اور حقیقی رنگوں کے ساتھ تصویر لی جاسکتی ہے۔ اس میں بوکے ایفکٹ (bokeh effect)کی بدولت کسی بھی بیک گراؤنڈ میں موجود شخص کی واضح تصویرسامنے آجاتی ہے۔

اس فون میں اسپلٹ اسکرین، آئی پروٹیکشن ڈسپلے جیسے دیگر اہم فیچرز بھی شامل ہیں۔ مثال کے طور پر آپ اسپلٹ اسکرین پر دو ایپلی کیشنز ایک ساتھ چلاسکتے ہیں جیسے ایک اسکرین سے اپنی پسندیدہ ٹی وی سیریز ملاحظہ کریں اور اسی دوران دوسری اسکرین پر واٹس ایپ پر دوست سے کسی پروگرام کی منصوبہ بندی کے لئے گفتگو کرلیں۔

اس فون کے حوالے سے اپنی رائے نیچے اپنے تبصرے کے ذریعے دیجیے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اوپو