زبردست میسجنگ ایپ جس میں جتنی چاہیں بڑی فائل شیئر کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اس وقت میسجنگ ایپلی کیشنز ہماری ضرورت بن چکی ہیں۔ وٹس ایپ، فیس بک مسینجر، ٹیلی گرام اور وائبر وغیرہ اس وقت سب سے زیادہ قابلِ استعمال پیغام رساں ایپلی کیشنز کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

سبھی اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق ایپلی کیشن کا انتخاب کرتے ہیں لیکن جب بات آئے فائل شیئرنگ کی تو تمام ایپلی کیشنز آپ کی ضرورت پر پورا نہیں اُترتیں۔

اکثر ایپلی کیشنز میں فائل شیئرنگ کرتے وقت ایک محدود سائز کی فائل بھیجی جا سکتی ہے۔ اگر وٹس ایپ کی بات کریں تو اس میں تیس ایم بی کی حد مقرر ہے۔ جب آپ کوئی وڈیو کسی دوست کو بھیجتے ہیں یہ وٹس ایپ اسے خود بخود ری سائز کر دیتی ہے۔

اگر آپ کوئی وڈیو یا فائل اس کے اصل معیار کے مطابق اور بڑے سائز میں شیئر کرنا چاہیں تو پھر اس کے لیے آپ کسی کلاؤڈ اسٹوریج کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ’’پائی باکس‘‘ (PiBox) ایپلی کیشن کا استعمال کریں تو اس میں فائل شیئر کرتے ہوئے سائز کی کوئی حد مقرر نہیں۔

پائی باکس ایک ایسی انوکھی ایسی انوکھی ایپلی کیشن ہے جس میں آپ چیٹ کرنے کے علاوہ کلاؤڈ اسٹوریج کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔آج کل HD کا زمانہ ہے تو چاہے HD وڈیوز ہوں یا پھر 4K سب آپ پائی باکس کی مدد سے بھیج سکتے ہیں۔

پائی باکس اینڈروئیڈ و آئی او ایس کے علاوہ ویب کی صورت میں ڈیسک ٹاپ کے لیے بھی دستیاب ہے، یعنی آپ کہیں سے بھی اپنا ڈیٹا دیکھ اور دوسروں سے شیئر کر سکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر آپ کو 3جی بی کی اسپیس ملتی ہے لیکن ہر دوست کو اس ایپ کی دعوت دینے پر مزید 3 جی بی کی اسپیس حاصل کرتے ہوئے آپ 1000 جی بی تک کی اسپیس مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

pibox

 

Click For Best Technology Stuff from Around the World

فائل شیئرنگکلاؤڈ اسٹوریجمسینجرمیسجنگ
تبصرے (1)
Add Comment
  • BOZDAR Mustafa

    great