گوگل کا نیا فون پکسل 2 جلد مارکیٹ میں آرہا ہے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اِس وقت جب کہ زیادہ تر کمپنیاں اپنے ہارڈویئر کا اعلان پریس یا اسی طرح کے ذرائع سے کررہی ہیں ، ایسے میں گوگل ایک نیا طریقہ احتیار کرنے جارہا ہے۔ اِس نے اعلان کیا ہے کہ “جوابات آ رہے ہیں” 4 اکتوبر کو ایک ویب سائٹ اور میڈ بائی گوگل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے۔

یہ تاریخ ٹھیک ایک سال بعد کی ہے جب فرم نے گوگل فون پکسل اور پکسل ایکس ایل کو سان فرانسسکو کی تقریب میں متعارف کروایا تھا۔ سو اب انتظار کریں کہ پکسل 2 میں کیا ہے۔ یہ بھی افواہ ہے کہ یہ اسنیپ ڈریگن 836 کے ساتھ آرہا ہے۔ اگرچہ کوالکوم نے اِس بات سے انکار کیا ہے کی ایسی کوئی چِپ موجود ہے۔
جو مختلف سوالات کے جوابات لوگ گوگل پر تلاش کرتے ہیں جن میں کچھ یہ ہیں۔

میرے فون کی بیٹری کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟
میرے فون کی اسٹوریج ہر وقت کم کیوں رہتی ہے؟
میرے فون پر تصاویر بلور کیوں آتی ہیں؟
میرا فون خود اپ ڈیٹ کیوں نہیں ہوتا؟
میرا اسمارٹ فون اِتنا آہستہ کیوں ہے؟
میرا اسمارٹ فون جلدی گرم کیوں ہو جاتا ہے؟

اُمید کی جا رہی ہے کہ کمپنی اِن مسائل کا حل پکسل 2 میں لائے گی۔ ابھی اِس بارے میں کوئی خبر نہیں ہے کہ یہ تقریب کب ہوگی۔ ہاں یہ بھی ممکن ہے کہ اس تقریب کو براہِ راست نشر کیا جائے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

پکسل 2گوگل پکسل