آئی فون یا آئی پیڈ کی اسکرین کو باآسانی کمپیوٹر اسکرین پر دیکھیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آئی فون پر تصاویر یا وڈیوز اگر خاندان کے ساتھ مل کر دیکھنی ہوں تو اس کے لیے فون کو بڑے ڈسپلے پر منتقل کر لینا انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے آئی فون اسکرین کو کسی دوسری اسکرین پر کیسے دیکھا جا سکتا ہے؟
اگر آپ کے پاس AceThinker کمپنی کا پروگرام ’’آئی فون اسکرین ریکارڈر‘‘ (iPhone Screen Recorder)موجود ہے تو یہ کام چٹکیوں میں کیا جا سکتا ہے۔

یہ پروگرام آئی فون یا آئی پیڈ کی اسکرین کو کمپیوٹر کی اسکرین پر دِکھا سکتا ہے جبکہ اسے میک کے علاوہ ونڈوز پر بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ اسے استعمال کرنا بھی انتہائی آسان ہے، بس اپنے کمپیوٹر پر اس پروگرام کو انسٹال کریں اور آئی فون کو بذریعہ کیبل پی سی سے جوڑ لیں۔ یہ پروگرام فوراً آپ کے فون کو پہچان کر اس کی اسکرین کو کمپیوٹر اسکرین پر ظاہر کر دے گا۔ اس طرح آپ فون کی چھوٹی اسکرین کو بڑی اسکرین پر باآسانی دیکھ سکیں گے۔ بات صرف دیکھنے تک محدود نہیں ہے آپ چاہیں تو فون اسکرین کی نہ صرف تصاویر بنا سکتے ہیں بلکہ وڈیو بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ کریں:

acethinker.com/iphone-screen-recorder

اس پروگرام کے اہم فیچرز درج ذیل ہیں:

یہ پروگرام آپ کے فون کی اسکرین کو HD معیار میں پی سی پر دِکھا سکتا ہے۔
فون پر چلنے والی وڈیوز یا گانوں سے بھی بھرپور انداز میں کمپیوٹر پر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ اسکرین کو ریکارڈ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ کام بھی صرف ایک کلک کے ذریعے ممکن ہے۔ آپ کے فون کی اسکرین آپ کے مطلوبہ وڈیو فارمیٹ میں مطلوبہ معیار کے ساتھ ریکارڈ ہو سکتی ہے۔
اگر آپ اپنی ریکارڈ شدہ وڈیو کو کسی سے شیئر کرنا چاہیں تو اسی پروگرام کے ذریعے براہِ راست اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر سکتے ہیں یا کسی دوسری وڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

مزید آسانی کے لیے یہ رہنما وڈیو دیکھیں:

10 Windows license for Giveaway:

50946710125595154599
55109051205555175409
15115789865951210009
21110054991105520069
51010401245595551311
55552287225549519255
91526035935512051565
95519305999510655905
23029305595102925130
35180944065119420101

Click For Best Technology Stuff from Around the World